
مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز سے منسلک برطانیہ کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن برطانیہ قیادت کی جانب سے یہ اعلان حال ہی میں نواز شریف کے بیٹوں کے پارک لین فلیٹس کے باہر ہونے والے احتجاج کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514254089068105731
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کو وزات اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے ایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیا گیا۔
یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے گھر ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مظاہر کیا گیا تھا۔
کچھ صحافیوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس مظاہرے کی قیادت عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر نے کی تھی۔
لندن پولیس کو اس مظاہرے کے نتیجے میں ہونے والے خراب حالات پر قابو پانے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری طلب کرنا پڑی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jamimaa-and-khan-uk.jpg