
پاکستان مسلم لیگ ن پر مبینہ طور پر ٹویٹر ٹرینڈز کیلئے صارفین کو 2 ہزار روپے 25 ٹویٹس ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک واٹس ایپ گروپ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹرینڈ کو چلانے کیلئے 25 ٹویٹس کرنے والے صارف کو 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
چیٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کیلئے شروع کی جانے والی ایک سیاسی مہم ہے ، دلچسپی رکھنے والے افراد کو دیئے گئے لنک پر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اس سکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ امریکی سازش کے نتیجے میں حکومت میں آئیں اور آپ جانتے ہوں لوگوں کو کیسے خریدا
جاسکتا ہے، آپ پٹواری سوچ سے باہر نہیں نکل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ تحریک انصاف کے حقیقی سپورٹرز اور سوشل میڈیا ٹیم سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1518615126147944448
تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے بھی اس سکرین شاٹ کو شیئر کیا اور کہا کہ یہ اشعار ہے ن لیگ والوں کا، ان کی حقیقت چند دن میں ہی کھل کر سامنے آگئی ہے، اور یہ چلے تھے عمران خان سے مقابلہ کرنے جن کےساتھ کروڑوں لوگ کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518622744711032832