
نوازشریف عالم اسلام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، طیب اردگان دوسرے نمبر پر۔۔ ن لیگی کارکنوں نے اپنا سروے پیش کردیا
ن لیگی کارکنوں نے ایک سروے دکھایا ہے جس میں نوازشریف کو مسلم امہ کا مقبول ترین لیڈر بناکر پیش کیا گیا ہے اور انکی مقبولیت 51 فیصد تک ہے۔

ن لیگی سپورٹرز کے اس سروے کے مطابق طیب اردگان عالم اسلام کے دوسرے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کی مقبولیت 25 فیصد جبکہ محمد بن سلمان کی مقبولیت 19 فیصد ہے اور وہ مسلم امہ کے تیسرے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
سروے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مقبولیت 9 فیصد دکھائی گئی ہے۔
اس سروے میں عمران خان کو 1 فیصد مقبولیت کیساتھ عالم اسلام کا لیڈر دکھایا گیا ہے۔
ن لیگی سپورٹرز کے مطابق اس سروے میں 12500 افراد نے حصہ لیا ہے۔ یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ افرادصرف پاکستان سے ہیں یا نہ دنیا بھر سے ۔
دلچسپ امریہ ہے کہ اس سروے کو کسی ن لیگ کے رہنما یا ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹس نے اہمیت نہیں دی
سوشل میڈیا صارفین نے اس خودساختہ سروے پر دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور کہا ہے کہ پھر ڈر کس بات ہے؟ آجاؤ میدان میں، الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہو؟
کسی نے مشورہ دیا کہ میاں صاحب کو اگلی فلائٹ پر ہی پاکستان آجان چاہئے