نیا عدالتی بل،کیانواز شریف نااہلی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں ؟اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-khan-maryam-nawaz-nawazzz.jpg


سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جو مفرور مجرم ہوتا ہے وہ اپنا اپیل کا حق کھو بیٹھتا ہے۔

خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے ذریعے نواز شریف کو ملنے ریلیف ملنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو مفرور ہو وہ اپنا رائٹ ٹو اپیل ہی گنوا بیٹھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب ہو یا کوئی اور پاکستانی انہوں نے اپنا اپیل کا حق کھو دیا ہے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 8 ہفتے کے بجائے چار سال سے لندن میں رہائش پزیر رہیں گے، عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اس لیے ان کی اپیل تو سنی ہی نہیں جاسکتی۔


اعتزاز احسن نے کہا کہ پھر بھی اگر کسی طرح سے ان کی اپیل سنی جاتی ہے تو ان کو ریلیف دینے میں سب سے زیادہ ان کی مفروری حائل ہوگی۔

اسی پروگرام میں شریک سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارلیمان کو سیاسی پارٹیوں کے زعماء ہی چلاتے ہیں،ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ پارلیمان میں کچھ فیصلے کچھ طبقات اور خاندانوں کے مفاد کیلئے کیے جاتے ہیں، یہ معاملہ ایسے ہی چلتا ہے رہتا ہے، بعض اوقات ان معاملات میں عمومی مفاد بھی شامل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اپیل کے قانون سے سردست کچھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا مگر آگے چل کر اس قانون سے کا فائدہ اور بھی لوگوں کو پہنچے گا، وہ جو ہم کہتے ہیں کہ اپیل کا حق جو شرعاََ بھی ضروری ہے ، آئین کی رو سے بھی ضروری ہے، یہ اپیل کا حق اگر کسی ایک کو ملتا ہے تو وہ سب کو مل جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تمام جج جرنیل بیوروکریٹ جو منی لانڈرنگ سے بیرون ملک پیسہ چوری کر کے لے گئے اور وہاں محفوظ سرمایہ کاری کی دوسرے ممالک کی معیشت میں پاکستان سے چوری شدہ پیسہ ڈالا انہیں مضبوط اور پاکستان کو کمزور کیا ان سب کا امام نواز شریف ہے ۔اس کو بچانے کو پاکستان کو مجرموں کی شکار گاہ بنانا پڑے تو بھی قانونا مجرموں کے حوالے کرنا پڑے تو کر دیں گے۔
یہ پیسہ عمران خان کا نہیں پاکستانیوں کا ہے جس کے لئے گولیاں عمران خان کھا رہا ہے اور جلسوں میں اسی عوام سے اس لوٹے ہوئے پیسے کے لئے عوام ہی سےنواز شریف کے لئے مدد مانگی جا رہی ہے۔اور جو جو بھی ایماندار بچا ہے ہر ہر کونے کھدرے میں سے اسی پر بے ایمانوں اور چوروں کا حملہ ہے
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کَون سُنتا ہے؟؟
اعتزاز احسن اپنی طرف سے قانونی دلائل دیتا رہتا ہے لیکن آجکل کی لاقانونیت کے شور و غل میں اسکی آواز کو کون سُنتا ہے؟؟؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Although the right to appeal is a step in the right direction, but everyone know why it is done at this time. Corrupt PDM beggars don't care about what's right, they only care about what's beneficial for them.
 

ranaji

President (40k+ posts)
قاضی فائزعیسی اطہر من اللہ من سور شاہ اینڈ وغئرہ وغئرہ بیٹھے ہیں ہر چور فراڈئے کرپٹ ملک دشمن نطفہ حرام منی لانڈر کو بچانے اور قوم پر مسلط کرنے کے لئے
پیسہ پھینک تماشہ دیکھ