
سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جو مفرور مجرم ہوتا ہے وہ اپنا اپیل کا حق کھو بیٹھتا ہے۔
خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے ذریعے نواز شریف کو ملنے ریلیف ملنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو مفرور ہو وہ اپنا رائٹ ٹو اپیل ہی گنوا بیٹھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب ہو یا کوئی اور پاکستانی انہوں نے اپنا اپیل کا حق کھو دیا ہے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 8 ہفتے کے بجائے چار سال سے لندن میں رہائش پزیر رہیں گے، عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اس لیے ان کی اپیل تو سنی ہی نہیں جاسکتی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پھر بھی اگر کسی طرح سے ان کی اپیل سنی جاتی ہے تو ان کو ریلیف دینے میں سب سے زیادہ ان کی مفروری حائل ہوگی۔
اسی پروگرام میں شریک سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارلیمان کو سیاسی پارٹیوں کے زعماء ہی چلاتے ہیں،ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ پارلیمان میں کچھ فیصلے کچھ طبقات اور خاندانوں کے مفاد کیلئے کیے جاتے ہیں، یہ معاملہ ایسے ہی چلتا ہے رہتا ہے، بعض اوقات ان معاملات میں عمومی مفاد بھی شامل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اپیل کے قانون سے سردست کچھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا مگر آگے چل کر اس قانون سے کا فائدہ اور بھی لوگوں کو پہنچے گا، وہ جو ہم کہتے ہیں کہ اپیل کا حق جو شرعاََ بھی ضروری ہے ، آئین کی رو سے بھی ضروری ہے، یہ اپیل کا حق اگر کسی ایک کو ملتا ہے تو وہ سب کو مل جائے گا۔
Last edited by a moderator: