
پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کی ہلاکت سب سے بڑا جھوٹ: لالچی خان نے پاک امریکن کمیونٹی سے رقم اینٹھ لی جس پر انہیں شرم آنی چاہیے: نگران وزیر اطلاعات
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی (یوم سیاہ) پر پاکستان تحریک انصاف کے 25 جاں بحق ورکرز کے اہل خانہ کیلئے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز جمع کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے عمران خان کے بیان پر انہیں ڈوب مرنے کا مشورہ دیتے ہوتے کہا کہ یہ عمران خان کا 25 افراد کی ہلاکت دعویٰ موجودہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کرتے ہوئے گولی لگنے والے 25 شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی میری اپیل پر پاک امریکن کمیونٹی نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز جمع کر لیے ہیں۔ میں پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور فنڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر نصر اللہ اور اسد فیضی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1660850161927573506 نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے عمران خان کے ٹویٹر پیغام کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے 25 نام نہاد شہداء کے نام پر 5 لاکھ 34 ہزار امریکی ڈالرز اینٹھنے پر انہیں شرم سے ڈوب کر مر جانا چاہیے۔9 مئی (یوم سیاہ) کو پاکستان بھر میں شرپسند کارروائیوں اور عسکری اداروں پر حملے کی شرمناک حرکت کے بعد فرضی لاشوں کا دعویٰ کر کے لالچی خان نے پاک امریکن کمیونٹی سے رقم اینٹھ لی جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 25 افراد کی ہلاکت موجودہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، عمران خان اور اس کے حواریوں کی طرف سے یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی (یوم سیاہ) کی طرح فساد وانتشار پھیلانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے پاک، امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار امریکی ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم بھی کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کیے جا رہے پراپیگنڈے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج جسٹس اعجاز بٹر کیخلاف حکومت کی طرف سے کوئی بھی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پراپیگنڈے سے عدلیہ اور حکومت کے مابین غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirm--aah.jpg