نکاح کے اندراج کا نیا نظام لانے کی تیاریاں، رجسٹر ختم اب نکاح کیسے ہوں گے؟

4niaka.jpg

نکاح کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، اب نکاح رجسٹر ختم کر دیئے جائیں گے اور نکاح رجسٹریشن کیلئے رجسٹر کی جگہ ٹیب متعارف کرایا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نکاح خواں کو لوکل گورنمنٹ ایک ماہ ٹیبلٹ (ٹیب) پر نکاح پڑھانے کا کورس کرائے گی، ہر نکاح خواں کا الگ اکاؤنٹ ہو گا۔ اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا۔ گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھر بائیو میٹرک کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔

دلہا کی تصویر بھی نکاح خواں کو بنانا ہوگی اگر دلہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ یہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے ہو گا۔

اگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی گئی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہو سکے گا، نکاح خواں کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی نورے کے لیئے یہ آپشن بھی بند ۔۔
مفرور، اشتہاری اور ٹیکس چور۔۔
تینوں خوبیاں ایک ساتھ۔۔۔
 

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
bhai ye purany British k time k Stamp Papers b khatam kren, there are some better options everywhere in the world.