نور مقدم کی 29 ویں سالگرہ، بھائی کا درد بھرا پیغام

10noormuqadamhhhijdooojeofe.jpg

اسلام آباد میں جولائی2021 میں بے دردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کی 29 ویں سالگرہ پر بھائی کے غم تازہ ہوگئے،نور مقدم کے بھائی علی محمد مقدم نے بہن کی سالگرہ پر دلخراش پوسٹ شیئر کردی۔

بھائی کی جانب سے نور کو انصاف دلانے کے لیے سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے ’جسٹس فار نور‘ کے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں کہاگیا ’ہیپی برتھ ڈے پیاری نورا بابا! آج آپ 29 سال کی ہوچکی ہوتیں اگر آپ کو اتنی بے دردی سے ہم سے نہ چھین لیا جاتا۔

نورمقدم کے بھائی نے ٹویٹ پرنور کی سالگرہ کا کیک کاٹتے یادگار تصویر بھی شیئر کی گئی،جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تصویر ان کی 25 ویں سالگرہ پر لی گئی تھی۔

بھائی نے مرحومہ بہن کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے، امید ہے کہ آپ جنت سے ہمیں دیکھ کر مسکرا رہی ہوں گی۔

https://twitter.com/x/status/1584066904351965184
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا چکی ہے،عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بیس جولائی کی شام نور مقدم کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملزم ظاہر جعفر کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ملزم ظاہر جعفر مشہور بزنس مین ذاکر جعفر کے صاحبزادے ہیں۔

پولیس نے 24 جولائی کو جرم کی اعانت اور شواہد چھپانے کے جرم میں ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور ان کی اہلیہ عصمت آدم جی سمیت دو گھریلو ملازمین کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔
 

Back
Top