
نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے آج کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے دائر درخواستوں پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تفتیشی افسر کے بیان سے متعلق وضاحت جاری کرنے کے خلاف پہلی درخواست خارج کی۔
ملزم کی جانب سے تفتیشی افسر، جائے وقوعہ کا دورہ کرنے سے متعلق دوسری درخواست بھی خارج کردی گئی، جبکہ ظاہر جعفر کی جانب سے ایک مخصوص موبائل نمبر کی اونر شپ معلوم کرنے سے متعلق درخواست بھی خارج ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سماعت کے دوران وکیل مدعی اور استغاثہ کی جانب سے عدالت سے ملزم کی دائر درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا ہے۔
مدعی وکیل نے اس حوالے سے عدالت میں موقف اپنایا کہ کیس کے دوران اس موقع پر ایسی درخواست دائر کرنا ملزم کی جانب سے کیس کو لٹکانے کا ایک بہانہ ہوسکتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے کیس سے متعلق وضاحت کے حوالے سے استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ وضاحت عدالتی کارروائی پر نہیں بلکہ غلط میڈیا رپورٹنگ کے حوالے سے تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6zahirjafferjhatka.jpg