نور مقدم قتل : ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی

zahir-jafaa.jpg

نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون نورمقدم کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے، اپیل میں مجرم ظاہر جعفرنے موقف اپنایا ہے کہ پہلے ٹرائل کورٹ اور پھر ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ جس ایف آئی آر پر ٹرائل کرکے سزا دی گئی وہ غلطیوں سے بھرپور تھی، کیس کے دوران جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول ہی نہیں ہے،عدالتی فیصلے انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور مجرم ظاہر جعفر کو بری کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں گھر کے اندر تشدد کے بعد قتل ہونے والی خاتون نورمقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید اور سزائے موت سنائی تھی، ہائی کورٹ نے عمر قید کے فیصلے کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
چھوڑ دو اس کو بھائی. جنہوں نے پورے ملک کو قتل کر دیا ہے وہ دندناتے پھر رہے ہیں اور سارا غصّہ ایک عام سا بندہ جس کا ذہنی توازن بھی شاید سہی نہیں اس پر نکال رہے ہیں. ریمنڈ ڈیوس کو بھی چھوڑ دیا تھا اس کو بھی چھوڑ دو. لڑکی بھی اتنی معصوم نہیں تھی. ایک پوری کہانی ہے
 
Last edited:

khan1953

Senator (1k+ posts)
چھوڑ دو اس کو بھائی. جنہوں نے پورے ملک کو قتل کر دیا ہے وہ دندناتے پھر رہے ہیں اور سارا غصّہ ایک عام سا بندہ جس کا ذہنی توازن بھی شاید سہی نہیں اس پر نکال رہے ہیں. ریمنڈ ڈیوس کو بھی چھوڑ دیا تھا اس کو بھی چھوڑ دو. لڑکی بھی اتنی معصوم نہیں تھی. ایک پوری کہانی ہے
You must be crazy like him. Nothing can allow this cruelty. He chopped her head.
 

Back
Top