
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت این آر او 22 ہورہا ہے ، ان خاندانوں کو 1100 ارب جارہے ہیں اور سسٹم مکمل خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم بتائیں کہ وہ کس این آر او کے تحت واپس آنے کی کوشش کررہے ہیں، حسن نواز کسی شاہی خاندان کا پڑپوتا ہے؟کیا وہ ایلون مسک کا بھائی ہے؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کے اہم ترین دفاتر کے وقار کو مجروح کیا جارہا ہے، صدر ، وزیراعظم کے دفاتر میں کی جانےو الی باتیں ریکارڈ کرکے لیک کی جارہی ہیں، ادارے کرپٹ مافیا کے محافظ نا بنیں بلکہ ملکی سالمیت اور حفاظت کیلئے اقدامات کریں، میری دعا ہے کہ کوئی ایسا شخص آئے جو ان رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنےلے آئے۔
رہنما تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےوارنٹ گرفتاری سے متعلق کہا کہ رانا ثنا ء اللہ مفرور ہیں، وہ گرفتاری پیش کریں اور اپنی ضمانت کروائیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی وزیر کو شیلٹر دینا کسی بھی صورت جائز نہیں ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس اداروں کیخلاف چارج شیٹ ہے، ان کے تمام تر الزامات اداروں پر ہیں، بہتر ہو گا رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر ان الزامات کا جواب دیں۔
https://twitter.com/x/status/1579101780939800578
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9fawadnawazcjargsheer.jpg