نواز کیمپ کے سخت انٹرویو دینے والےرہنماؤں کومرکز میں عہدے دیے جائیں گے،نصرت

11nusratnawanbianakjsjs.png

سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم نامزدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بقول ایسے لوگوں کے جو جو ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں کہ جو شخص اپنی بیٹی کے اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ اور اپنے سگے چھوٹے بھائی کے وزیراعظم بننے سے خوش نہ ہو وہ ڈار صاحب کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا دینے سے کیسے خوش ہو جائے گا؟

https://twitter.com/x/status/1784975291401523314
نصرت جاوید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ٹیم کو رضامند کرنے کے لیے یہ بھی کیا جائے گا کہ ایسے کچھ لوگ جو آج کل میڈیا پر نمایاں ہیں اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کر رہے ہیں، ان میں سے شاید ایک یا دو بندے مرکز میں اہم عہدوں پر بحیثیت ایڈوائزر تعینات ہو جائینگے جس کے بعد سب کو ٹھنڈ پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومت کسانوں سے لڑتی رہے، ان سے گندم نہ خریدے لیکن ہماری اور آپ کی زندگی تباہ ہوتی جائے گی، اسے اگر حکومت بنانا اسے ہی کہتے ہیں تو کہتے ہیں۔ اس وقت مجھ پر کوئی بھی ذی ہوش آدمی یہ الزام نہیں عائد کر سکتا کہ میں اپوزیشن کا آدمی ہوں یا عمران خان کو دوبارہ سے اقتدار میں لانا چاہتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1784978213287911905
انہوں نے کہا کہ فرض کریں کہ مجھے اس وقت بہترین مراعات دے کر موجودہ حکومت کی ترجمانی پر فائز کر دیا جائے تو خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں ہے جس کے ذریعے میں یہ کہہ سکوں کہ اس بنیاد پر اسحاق ڈار صاحب کو ڈپٹی وزیراعظم بنایا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1784976633847226761
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
بھڑوا لیگ "نوازنے" میں پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،،، پٹواری جج سعید الزماں صدیقی کو قبر سے اُٹھا کر گورنر سندھ بنا لیا تھا ، کیونکہ وہ امرتسری بھڑووں کےذاتی ملازم کی حیثیّت سے عدالت میں کام کرتا رہا
sindh-governor-justice-r-saeed-uz-zaman-siddiqui-discharged-from-hospital-1481785243-8087.jpg
 
Last edited: