Advertisement

نواز کیمپ کے سخت انٹرویو دینے والےرہنماؤں کومرکز میں عہدے دیے جائیں گے،نصرت

11nusratnawanbianakjsjs.png

سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم نامزدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بقول ایسے لوگوں کے جو جو ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں کہ جو شخص اپنی بیٹی کے اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ اور اپنے سگے چھوٹے بھائی کے وزیراعظم بننے سے خوش نہ ہو وہ ڈار صاحب کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا دینے سے کیسے خوش ہو جائے گا؟

Loading X post…
Open original post on X

نصرت جاوید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ٹیم کو رضامند کرنے کے لیے یہ بھی کیا جائے گا کہ ایسے کچھ لوگ جو آج کل میڈیا پر نمایاں ہیں اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کر رہے ہیں، ان میں سے شاید ایک یا دو بندے مرکز میں اہم عہدوں پر بحیثیت ایڈوائزر تعینات ہو جائینگے جس کے بعد سب کو ٹھنڈ پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومت کسانوں سے لڑتی رہے، ان سے گندم نہ خریدے لیکن ہماری اور آپ کی زندگی تباہ ہوتی جائے گی، اسے اگر حکومت بنانا اسے ہی کہتے ہیں تو کہتے ہیں۔ اس وقت مجھ پر کوئی بھی ذی ہوش آدمی یہ الزام نہیں عائد کر سکتا کہ میں اپوزیشن کا آدمی ہوں یا عمران خان کو دوبارہ سے اقتدار میں لانا چاہتا ہوں۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ فرض کریں کہ مجھے اس وقت بہترین مراعات دے کر موجودہ حکومت کی ترجمانی پر فائز کر دیا جائے تو خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں ہے جس کے ذریعے میں یہ کہہ سکوں کہ اس بنیاد پر اسحاق ڈار صاحب کو ڈپٹی وزیراعظم بنایا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
***** لیگ "نوازنے" میں پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،،، پٹواری جج سعید الزماں صدیقی کو قبر سے اُٹھا کر گورنر سندھ بنا لیا تھا ، کیونکہ وہ امرتسری ****** کےذاتی ملازم کی حیثیّت سے عدالت میں کام کرتا رہا
sindh-governor-justice-r-saeed-uz-zaman-siddiqui-discharged-from-hospital-1481785243-8087.jpg
​
 
Last edited:
Advertisement