
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن ملتوی کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں مہنگے سٹوروں کے چکر لگا رہا ہے اور یہاں غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632619654584864769
ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر پابندی اور گرفتاری کے لئے پولیس بھجوانے سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632619657038548995
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف مہنگے اسٹوروں کے چکر لگارہے ہیں اور غریب سستے بازار میں دھکےکھارہا ہے۔ پی ڈی ایم الیکشن ملتوی کرنے کے لیےکچھ بھی کرسکتی ہے، الیکشن شیڈول بھی اسی ہفتے آجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1632619654584864769
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو آخر کا سیلاب زدگان یاد آگئے، الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کردیا، وہ عنقریب امریکا کاچوتھا دورہ کریں گے۔