نواز شریف کو گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے سب سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، جس میں تمام جماعتوں، آرمی چیف اور چیف جسٹس کو بیٹھنا چاہیے، اس گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے نواز شریف کو بطور سینئر ترین سیاستدان کے پہل کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1721554782786318536
سماء ٹی وی کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے طور پر نواز شریف سے یہ کہنے لندن گیا کہ جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع نا دی جائے، میرے کہنے سے قبل ہی نواز شریف اس پر قائل تھے،یہ ایک اچھا فیصلہ ہوا ، اس میں فوج ، جنرل باجوہ کیلئے بھی بہتری تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ہم صاف و شفاف انتخابات نا دے سکے بلکہ انتشار والے انتخابات ہوئے، آگے معیشت کے حالات بھی بہت برے ہیں تو ایسے میں یہ ایک مشکل فارمولا بن گیا ہے، اگر آج ہم ملک کو صاف و شفاف انتخابات ہی دے دیں تو شائد بہتری کی بنیاد پڑجائے۔
https://twitter.com/x/status/1721544928050950542
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جماعت کو سیٹیں ملیں گی تو نواز شریف کو وزارت عظمیٰ ملے گی، اگر انہیں کسی اور نے وزارت عظمیٰ دینی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ نا لیں، اگر عوام کے ووٹ سےآتے ہیں تو انہیں بالکل آنا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہاں لاڈلوں کا کاروبار چھوڑ دینا چاہیے، اگر یہ نہیں چھوڑیں گے تو ملک نہیں چلے گا، جب سیاست کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے ، جب کرپٹ، نااہل اور جی حضوری والے لوگوں کو سیاسی لوگوں کی جگہ بٹھائیں گے توملک نہیں چلے گا۔
https://twitter.com/x/status/1721547200424280110
انہوں نےکہا کہ مائنس کے فارمولے نہیں چلتے کیونکہ پھر ایسے فیصلوں پر شکوک و شبہات پیدا ہوجاتے ہیں، عمران خان ایک سال قبل اس ملک کے حکمران تھے ، وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، اس حقیقت کو رد نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف کو چالیس سال ملک کی سیاست میں ہوچکے ہیں ، انہیں سب سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔
عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ان کےساتھ رہے تو سیاسی مستقبل رہتا ہے، بھٹو کے ساتھ لوگ تھے ان کی سیاست آج بھی قائم ہے، سیاست مر بھی جائے اگر عوام اس کے ساتھ ہیں تو وہ جیتا رہتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaqan-abasi-anwaz-ssp.jpg