وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، افغان مشیر حمد اللّٰہ محب یا امر اللّٰہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
نواز شریف اور افغان مشیر و وزیرِ مملکت برائے امن کی لندن میں ملاقات پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مدد گار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی افغانستان میں ’را‘ کے سب سے بڑے حلیف حمد اللّٰہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی، محب یا امر اللّٰہ صالح، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، افغان مشیر حمد اللّٰہ محب یا امر اللّٰہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
jang.com.pk