
سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے ملک میں جلد عام انتخابات کی نوید سنادی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے ویڈیو لاگ میں موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ زرداری شہباز حکومت کو تجربہ کاراور زیرک سیاستدان نواز شریف نے نئے انتخابات کی راہ دکھادی ہے کیونکہ ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا واحد حل صرف اور صرف انتخابات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف یہ جان چکے ہیں کہ مانگے تانگے کا اقتدار درحقیقت میٹھے زہر کا پیالہ ہے،اور ساتھ ہی ساتھ موجودہ معاشی کیفیت میں چند ماہ کے لئے اقتدار میں آنے سے ن لیگ کے سیاسی مستقبل کواندھے کنویں میں جاگری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525838752152707072
کامران خان نے کہا کہ اب اس اندھے کنویں سے نکلنے کا واحد حل اسمبلیوں کی تحلیل اور عام انتخابات کا انعقاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت کا معاشی سروائیول پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر ممکن نہیں ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھیں گی تو آئی ایم ایف پروگرام جاری نہیں ہوگا، پروگرام بحال نہ ہوا تو بجٹ بنانا ناممکن اور دوسری جانب غیر ملکی قرضوں پر ملک کا ڈیفالٹ ہونا یقینی ہے۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، پوری ریاست شہباز شریف کے پیچھے کھڑی ہوجائے، یہ ناممکن ہے اس لیے واحد حل یہ ہے کہ شہباز شریف اسمبلیاں تحلیل کرتے ہوئے عام انتخابات کا اعلان کردیں۔
کامران خان نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی مدت پوری نہ کرنے دینے کا ریاستی و سیاسی فیصلہ سراسر غلط تھا، مگر اس بیوقوفانہ فیصلے نے عمران خان کی سیاست کو ایک نیا جنم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے تیسے کرکے یہ حکومت بن تو گئی اور اس نے ایک مہینہ بھی گزار لیا مگر اب ان سے بس ہوگئی ہے، نوازشریف، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کی یکساں اور دو ٹوک رائے ہے کہ معاشی طور پر مفلوج حکومت کو زرداری صاحب کے اشتراک سے چلانے سے بہتر ہے عام انتخابات کی جانب جایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12kkearlyelectionvlog.jpg