
سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے گواہی دے، اپنے ویڈیو پیغام اور ایک انٹرویو میں انہوں نے کرپشن سمیت نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات سے دستبرداری کا اظہار کیا اور نواز شریف سے معذرت بھی کرلی، جس پر حکومت کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تجزیہ کار بھی تبصرے کررہے ہیں۔
سینیئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کردیا،اپنے تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ نواز شریف ایمان دار ثابت ہو گئے؟ واپس تشریف لائیں اور سپریم کورٹ سے امانت داری کا سرٹیفیکیٹ لے کرسیاست فرمائیں، ان کے دونوں صاحبزادے، شہباز شریف کے فرزند اور داماد بھی، ویسے شہباز شریف کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت کون مٹائے گا۔ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ یا دونوں مل کر؟
https://twitter.com/x/status/1506329767175413767
ہارون الرشید نے مزید لکھا کہ کاوے موسوی ایک ثابت شدہ کھلونا ہے، نواز شریف اپنی کرپشن کے سب سے بڑے گواہ خود ہیں،اعلانیہ فرما چکے کہ ان کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا۔ آج تک اپنےذرائع آمدن وہ واضح نہیں کر سکے،احمقوں اور جھوٹوں کے سوا ہر شخص انہیں کرپٹ مانتا ہے، بی بی سی سمیت سب ذرائع ابلاغ بھی انہیں کرپٹ مانتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1506328321071759362
براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق ایسوسی ایشن کاوے موسوی نے کہا تھا کہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں،وہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’ایک روپیہ‘ کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کاوے موسوی نے بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگی ہے، کاوے نے معافی مانگ کرعمران نیازی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،مشرف کے زمانے میں ان برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کو اپوائنٹ کیا گیا تھا ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ، خدانخواستہ حرام کی کمائی سے کوئی اثاثہ نہیں ڈھونڈ سکے۔