
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر کڑی تنقید کردی، علی زیدی نے نواز شریف کی لندن میں بینٹلی کار میں شاپنگ سینٹر پہنچنے کی فوٹیج شیئر کردی،علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا ایک مجرم لندن میں رہتا ہے اور بینٹلے گاڑی میں گھومتا ہے، یہ مجرم برانڈڈ اسٹور پر لوٹی دولت سے شاپنگ کرتا ہے۔
علی زیدی نواز شریف کی حاصبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا اس کی بیٹی خود وزیراعظم بننے کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔
موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس کا چھوٹا بھائی ہمیں مزید لوٹنے کے لیے وزیراعظم بن گیا اور اس کے بھائی نے 11 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے غیرملکی دوروں پر تنقید کردی، ٹوئٹ پر فواد چوہدری نے سوال کیا غیرملکی دورں سے پاکستان کو کیا ملا؟ شہباز شریف پھر غیر ملکی دورے پر ہیں، وزیرخارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں، سمجھ سے باہر ہے کہ اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں، کشمیر، افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ظلم اور جبر کی حکومت ہے، انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں یہ غیر ضروری تجربے اور رجیم چینج کے ثمرات ہیں۔