
سید طلعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف اگر پاکستان چلانا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں آنا ہوگا، شہباز شریف صرف عمران خان کی باتوں پر ردعمل دینے میں لگے ہیں کوئی اہم کام نہیں کر رہے، وقت بڑی تیزی سے گزر رہا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان چلانا ہے تو پاکستان آنا ہوگا۔ اسحاق ڈار معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان آنا ہوگا۔ وہ لندن سے حکومت کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے پاس 2 پی ایم، 2 وزیر خزانہ اور 2 پی ایم ہاؤس نہیں ہو سکتے۔ یہ ناقابل عمل ہے، حکومت کو مذاق بنا کے رکھ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524281435548712960
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو جاگنے کی ضرورت ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 190 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 32.46 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے قرضوں میں 4ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191.50 روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524273663901671424
صحافی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک حکومت سے لاعلم ہیں۔ ان کے پاس تباہ حال معیشت سے نمٹنے کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے جس کے لیے تکلیف دہ اور سیاسی طور پر بہتر فیصلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی کہی گئی باتوں سے نمٹ رہے ہیں۔ وہ کوئی اہم کام نہیں کر رہے اور وقت بڑی تیزی سے گزرتا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523918077032902659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2talatcitcisepmlngstatgy.jpg