نوازشریف اڈیالہ جائیں گے تو بےعزت ہوکر آئیں گے،نصرت جاوید

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
چوہدری نثار خود فون نہیں رکھتے لیکن ضرورت پر رابط کرلیتے ہیں۔ جیسے آپ ان کے حلقے میں گئے تھے تو انہوں نے مجھے فون کیا تھا۔ اس بار میں سوچتا رہا کہ میرے ڈاٹس غلط ہوئے تو چوہدری نثار علی خان کا فون آجائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میں نے کہا تھا کہ طوطیا من موطیا اس گلی نہ جا۔ آج پھر کہہ رہا ہوں نواز شریف اگر اڈیالہ گئے تو بے عزت ہوکر آئیں گے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1940838293463245052
خبر آرہی ہے کہ نفرت کی سیاست ختم کرنے کیلئے نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے راضی ہیں۔ عدنان حیدر:

بانی تحریک انصاف نواز شریف کی وجہ سے تو جیل میں نہیں ہیں۔ 9 مئی کو ہجوم نے جاتی امرا کی طرف تو رخ نہیں کیا تھا۔ پھر نواز شریف جیل کیوں جارہے ہیں۔ اگر گئے بھی تو بانی تحریک انصاف نواز شریف سے نہ ملنے کی کوشش کریں گے۔ محمود خان اچکزئی کہہ رہے ہیں کہ ون پوائنٹ ایجنڈہ ہوکہ قومی حکومت بنانی ہے۔ وہ بھی ساتھ چلے جائیں اور کہیں کہ میاں صاحب میرے اشارے کے منتظر ہیں۔ آپ قومی حکومت بنانے کی اجازت دیں۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1940837703378960847
میں آپ کو انتہائی سنجیدگی سے مشورہ دیتا ہوں کہ جو افواہ زیرِ گردش ہے اس پر عمل کریں کہ آئینی ترمیم کے ذریعے موجودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مدت میں 5 سال کا اضافہ کیا جائے۔ ابھی صرف پہلا بجٹ پیش ہوا ہے، تو تکنیکی طور پر حکومت کو صرف ایک سال ہوا ہے۔ اگر مدت بڑھا دی جائے تو اگلے 9 سال تک عوام کو ووٹ مانگنے کی زحمت نہیں ہوگی۔ ہم عوام کی حالت یہ ہے کہ تنخواہ میں کٹوتی ہوتی ہے، پٹرول مہنگا ہوتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے، اور ہم براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں میں بھی نمبر ون ہیں۔ مجھے نہیں معلوم اس وقت پنڈی یا اسلام آباد میں ٹماٹر کا کیا ریٹ ہے، آج ایک صاحب سے بات ہوئی جنہوں نے سندھ سے ٹماٹر خریدنے کے لیے ایک کروڑ روپے ایڈوانس دیا تھا، لیکن جب ٹماٹر آیا، تو وہ تو سستا نکلا، مگر پیٹرول کے کرائے اتنے زیادہ ہو گئے کہ مال واپس کرنا پڑا۔ حکومت تب ہی اونرشپ لیتی ہے جب بات چینی کی ہو۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1940824273980969227
https://twitter.com/x/status/1941014366868091232
 
Last edited by a moderator:

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
If NS is allowed to visit Imran Khan in Jail 🤣 (if her daughter or her new BF give him the permission) IK should absolutely meet NS and tell him that only Fresh elections under Impartial ECP can heal the country so if he works with PTI on that for next few months, thenPTI & PMLN can meet half-way.

NS will disappear from Adiala forever.
 

Back
Top