نوابشاہ،5افراد کے قتل پر بھنڈ برادری کا قومی شاہراہ پردھرنا جاری

5%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D8%A8%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%AF%DA%BE%D8%B1%D9%86%D8%A7.jpg

نواب شاہ میں زرعی زمین کے تنازع پربھنڈ برادری کے 5 افراد کے قتل کا معاملہ شدت اختیار کرگیا کیونکہ بھنڈ برادری نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے جو کہ گزشتہ کئی گھنٹے سے جاری ہے، دھرنے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے گاڑیوی کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب سندھ ایکشن کمیٹی نے سندھ بھرمیں مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دینے والی بھنڈ برادری کے دھرنے پہنچ گئے ہیں۔


یاد رہے کہ نوابشاہ میں نواب ولی محمد کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازع میں پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کے معاملے میں احتجاجی شرکا نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ ٹریفک کی آمد ورفت معطل کردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493133920581337088
دھرنا ختم کرانے یا مقتولین کی تدفین کے لیے ضلعی انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے تاحال دھرنے کے شرکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایس ایس پی نوابشاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1492957703597084672
انہوں نے دھرنے میں شریک ہو کر مقتولین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہی ایس ایس پی جب شکارپور میں تعینات تھے تووہاں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ پولیس کی سرپرستی میں علی حسن زرداری کے غنڈوں نے بھنڈ برادری پر حملہ کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1492945385333174273
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تحریک زرداری پاکستان کے ہاتوں پولیس والوں کی ہلاکت پر لبرلز کا اشتعالی ردعمل نظر نہیں آ رہا
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
تحریک زرداری پاکستان کے ہاتوں پولیس والوں کی ہلاکت پر لبرلز کا اشتعالی ردعمل نظر نہیں آ رہا
q k Sindh k dosre cities k issues main stream media pr nahi aa pate that's why main stream media ka 90% karachi m hi rehta hai bus ye dharna 2 din se jari hai aur sari speeches kihdr b nahi show ho rhi ha q k dharne asy log de rahe hai

ihttps://scontent.fkhi17-1.fna.fbcdn...GFSPH1IXoYcH1pBIGRDN8mlIeOXxso1xg&oe=6210003B
 
Last edited: