نماز کی آفات - وسوسہ
نماز کی دوسری عام آفت وسوسہ ہے۔ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہی آدمی کے ذہن پر وسوسوں اور پراگندہ خیالات کا ہجوم ہوتا ہے جس طرح برسات کی بھیگی ہوئی راتوں میں کسی لیمپ پر پتنگوں کا ہجوم ہوتا ہے جو بات کبھی بھی یاد آنے والی نہ ہو وہ بھی نماز میں یاد آ جائے گی اور پھر اسی ایک بات سے سینکڑوں باتیں پیدا ہو جائیں گی۔




اقتباس: تزکیہ نفس (کامل) - مولانا امین احسن اصلاحی