
لیگی رہنماؤں کی جانب سے سینیئر تجزیہ کار اشاد بھٹی پر تنقید اور ان کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر جیونیو زکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کی گئی،ارشاد بھٹی سے اس حوالے سے سوالات کئے گئے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ بالکل دل نہیں کررہا کہ کچھ کہا جائے، لیگی رہنما لاعلاج مریض ہیں ان کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے، پرویز رشید اور مریم نواز نے مجھے گھٹیا اور بھونکنے والا کتا کہا ان کی محبتوں کا شکریہ، پرویز رشید کہتے ہیں ارشاد بھٹی گھٹیا باتیں کرتا ہے تو وہ خود اس کلپ میں کیا ہمیں دعائیں دے رہے تھے، کیا گٹھیا باتیں نہیں کررہے تھے؟
ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ ہمارا لب و لہجہ بھی اب ن لیگ والوں کو درست نہیں لگ رہا ہوگا،اگر آپ کو بابر ستار اور مظہرعباس بھی پسند نہیں ہیں تواس کا مطلب ہے ان سے بھی آپ مطمئن نہیں ہیں، پھر تو کمال ہے بہت ہی کمال ہے۔
ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ اگر آپ حفیظ اللہ نیازی سے بھی مطمئن نہیں ہیں تو پھر آپ کا مرض لاعلاج ہے، ہم نے رپورٹ کارڈ میں کبھی گالیاں نہیں دیں، اگر گالیاں دے بھی دیں تو وہ آن ایئر نہیں ہوسکتی، مریم نواز صاحبہ یہ ہے آپ کی جمہوریت کہ کوئی ہمارے حق میں نہیں،ہمارے نکتہ نظر کو کوئی نہیں دیکھتا،کوئی بندہ ہمارا ترجمان نہیں ہے۔
سینیئرتجزیہ کار نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر بھونکنے والے کتے لگائے ہوئے ہیں یہ ہے مریم نواز کا آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر یقین، آپ تو ایک عرصے سے آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے چیمپئن بنی پھرتی ہیں،اسلئے مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ میرے چینل پر کتنا دباؤ تھا،اس کے باجود کبھی کسی نے کہا کہ مجھے یہ بولنا ہے یہ نہیں،میں اپنے چینل کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بلاول صاحب، حکومت سمیت آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مجھے فخر ہے اپنے آپ پر۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pmlnlailajbhati.jpg