میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، ترک صدر کا شرح سود میں اضافے سےانکار

5liraerdogan.jpg

ترکی کے صدر طیب رجب اردوگان نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، ہم شرح سود میں کمی کرتے جارہے ہیں۔

بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب رجب اردوگان نے افراط زر میں اضافے کے باوجود مرکزی بینک کو شرح سود میں اضافے سے روک دیا ہے جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید 5 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں افراط زر کی شرح میں 20 فیصد بڑھنے کے باوجود مرکزی بینک قرض لینے کی لاگت کو تیزی سے کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔


اس حوالے سے گزشتہ روز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل پر ترک صدر کا ایک بیان نشر کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم عقیدے نے مجھے شرح سود میں اضافے سےروک رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شرح سود میں مسلسل کمی کرتے جارہے ہیں مجھ سے اور کسی چیز کی توقع نہ کی جائے، بحیثیت مسلمان میں وہی کروں گا جس کی تعلیمات ہمارا دین دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں ترکی میں قمتوں کی شرح میں مزید 30فیصد یا اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ترک صدر نے شرح سود میں اضافے کے خلاف بیان دیا ہو اس سے پہلے بھی انہوں نے اس حوالے سے بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ شرح سود مہنگائی میں کمی کے بجائے اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، ترک صدر کا شرح سود میں اضافے سےانکار​

-------------
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
Israel went to UAE, asked for help, place and money against Iran. UAE said no and now Israel will come after them. You wanted friendship, now get it

Turkish is also trying to go away from NATO and move towards Russia.
All these currency manipulations are controlled by USA.
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
If it’s so why Turkey is giving drones to India??? Obviously India will use those drones against Pakistan and in occupied Kashmir
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Very wise decision:

1. He refused to wage war against Allah Subhanau & the Last Prophet.
2. he refused to commit Zina with mother, the minor sin among the 99 which results from Riba.
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
دین تو سود ختم کرنے کا کہتا ہے. تو نے سود ختم کردیا کیا؟
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
Turkey khatam ho jayee ga magar soodi nizam khatam nahin hoga ... Allah tu sharab peene aur bechnay ki bhi ijazzat nahin deta magar turkey main sharab kule aam bikta hai us waqt tera islam kaha hota hai Mr.Erdogan ? Dunya ko chutya samaj raka hai jya ?
 

Back
Top