میری لندن میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی: جہانگیر ترین کی تردید

jkt.jpg

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے لندن میں رابطوں کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

خبررسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین ملتان میں نشتر ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ میری لندن میں کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی پنجاب کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔


جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہمیں اگلی بار اگر بڑا مینڈیٹ ملا تو جنوبی پنجاب صوبے کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا، جنوبی پنجاب صوبہ خطے کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب کے مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ اسے ایک الگ صوبہ بنادیا جائے اور یہاں کے اختیارات سرائیکی عوام کے سپرد کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا یہ علاقہ اس لیے ترقی کے اعتبار سے دوسرے علاقوں سے اس لیے پیچھے رہ گیا کہ پچھلی حکومتوں سے یہاں کے عوام کا خیال نہیں رکھا۔

سوشل میڈیا پر سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ہم سرائیکی وسیب شاعر کا خیال نہیں رکھ سکے۔