میاں بیوی کے جھگڑے میں 2 معصوم بچوں کی جان چلی گئی

bahaal11h11h21.jpg

بہاولپور میں انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کے جھگڑے میں 2 معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔۔گھریلو رنجش پر سنگدل باپ نے اپنی 2 بچیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

نجی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق باپ کے ہاتھوں 2 بچیوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب پیش آیا ۔میاں بیوی کی آپس میں رنجش چل رہی تھی اور دونوں الگ رہ رہے تھے،

خاتون نے بچیوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔جس پر عدالت نے بچیوں کو برآمد کرنیکا حکم دیا۔
https://twitter.com/x/status/1794957604097339714
گزشتہ روز پولیس عدالت کے حکم پر بچیاں برآمد کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور اندر جا کر اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے پولیس کو ازخود گرفتاری دے دی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔