موٹروہیکل ٹیکس کی مد میں صوبوں کے ریونیو میں نمایاں اضافہ

tax-pro-moter.jpg


موٹروہیکل ٹیکس کی مد میں صوبوں کے ریونیو میں اضافہ کردیا گیا،یہ اضافہ صوبوں کے ریونیومیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ریکارڈکیاگیا۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں صوبوں نے 17 ارب، 41 کروڑ،50 لاکھ روپے کا ریونیوحاصل کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.88 فیصدزیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں صوبوں کو12 ارب،63 کروڑِروپے کاریونیوحاصل ہواتھا،جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 10 ارب، 74 کروڑ،40 لاکھ روپے، سندھ 5 ارب،38 کروڑ روپے ہے۔

خیبرپختونخوا 83 کروڑ 70 لاکھ روپے اوربلوچستان میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 45 کروڑ،40 لاکھ روپے کاریونیوحاصل ہوا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پنجاب میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 7 ارب،7 کروڑ،60 لاکھ روپے،سندھ 4 ارب، 27 کروڑ، 60 لاکھ روپے ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا 86 کروڑ، 50 لاکھ روپے اوربلوچستان میں موٹروہیکل ٹیکس میں 41 کروڑ،30 لاکھ روپے کاریونیواکھٹا کیاگیاتھا۔