
ایف آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے مبینہ فرنٹ مینز کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین، ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متعلقہ افراد کے اکاﺅنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ارم امین وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں تینوں افراد کے اکاﺅنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے افراد کے اکاﺅنٹس میں پیسے منتقل ہوئے تینوں افراد کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moonis-elahi-FIA-perv.jpg