مونس الہیٰ کے مبینہ فرنٹ مینز کیخلاف ایف آئی اے کا تحقیقات کا آغاز

moonis-elahi-FIA-perv.jpg


ایف آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے مبینہ فرنٹ مینز کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین، ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متعلقہ افراد کے اکاﺅنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ارم امین وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں تینوں افراد کے اکاﺅنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے افراد کے اکاﺅنٹس میں پیسے منتقل ہوئے تینوں افراد کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پہلے تو جو ٹرانزیکشن ثابت ہوئے ہیں ان لوگوں کو سزا دو بے غیرتوں ۔۔۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایف آئی اے والے سچے ہوتے تو ٹرانزیکشنز کی اماؤنٹ ضرور لکھتے . بادی النظر میں بوگس کیس لگتا ہے