
مولانا لدھیانوی کے اچانک منظرعام پر آنے اور پی ٹی وی پر کوریج دینے پر سوالات اٹھنے لگے۔
گزشتہ دنوں مولانا احمد لدھیانوی اچانک منظرعام پر آئے اور وارننگ دی ہے کہ معاملات ایوانوں میں طے کیے جائیں ، کوئی سڑکوں پر نکلا تو پھر دفاعِ پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر نکلے گی۔مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ان کی جماعت سڑکوں پر نکلی تو ممی ڈیڈی برگر کھانے والے راستہ نہیں روک سکیں گے۔
مولانالدھیانوی کا اچانک منظرعام پر آنا معنی خیز تھا جس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیاصارفین نے سوال اٹھائے۔انکا کہنا تھا کہ مولانا لدھیانوی اچانک کہاں سے نمودار ہوگئے اور انہیں پی ٹی وی پر کوریج کیوں مل رہی ہے؟
سوشل میڈیاصارفین نے کہنا تھا کہ دو دن پہلے قوم کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا اور دو دن بعد ہی کالعدم تنظیم کا رہنما سامنے آگیا اور وہ بھی سرکاری ٹی وی پر۔۔ سرکاری ٹی وی پر اسے کوریج ملنے کا مطلب ہے کہ حکومت اور ادارے اسکی پشت پناہی کررہے ہیں
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ احمد لدھیانوی کو لانچ کیا گیا پی ٹی وی پہ ۔ سابق وزیراعظم پر حملہ آور کا وکیل پی ٹی وی پہ ۔ مفرور میاں نواز پی ٹی وی پہ ۔ حکومت تو اپنے دوستوں کے پیروں میں لیٹ گئی ہے ۔ بے چارے غیر مقبول
https://twitter.com/x/status/1644733804471529472
پی ٹی آئی ایم این اے لال ملہی نے کہا کہ دو دن پہلے قوم کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ اور کل پی ٹی وی پر پابندی لگی ہوئی تنظیموں کی قیادت کی تقریریں دکھا دی گئی۔ پھر کہتے ہیں دھشتگردوں سے نرمی سابق حکومت نے برتی تھی !
https://twitter.com/x/status/1644992210365206528
اینکر عمران ریاض نے مولانا لدھیانوی کی ویڈیو ٹویٹ کرکے تبصرہ کیا کہ مولوی صاحب 313 پر آپ کا کاپی رائٹ نہیں ہے اور ہاں وہ 313 کا لشکر کفار سے لڑا تھا۔ آپ اسلام آباد نہیں کشمیر یا فلسطین جائیے۔ اسلام آباد والے ممی ڈیڈی ہوں یا برگر وہ مسلمان اور 313 سے عقیدت رکھنے والے ہیں۔ نفرت سے گریز کیجیئے اور استعمال ہونے سے بچائے۔
جس پر شیخ وقاص اکرم نے جواب دیا کہ اس سرکاری درباری مولوی کو جھنگ والوں نے کبھی الیکشن جیتنے نہیں دیا۔ متعدد بار ُمجھ سے اور میرے ُمخالفین سے ہار ُچکے ہیں۔ میرے بابا اور کسی کی بےبی انھیں ہرا چکی ہے۔ اب انشاالہ ممی ڈیڈی انکے انتظار میں ہیں
https://twitter.com/x/status/1644866259908022273
افتخاردرانی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کل قومی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کیخلاف ایک آپریشن کی منظوری دی.آج پی ڈی ایم حکومت نے ایک کالعدم جماعت کے سربراہ کو سرکاری ٹی وی پر بیٹھا دیا . یہ عمل دہشتگردی کیخلاف امپورٹڈ حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسے ہڑبڑا گئے ہیں کہ صرف عمران خان کی مخالفت میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں . اپنے سیاسی مفادات اور ہوس اقتدار میں قومی مفاد کا سودا کیا جارہا ہے جلد ووٹ کی پرچی سے عوام اس جعلی حکومت سے ہر چیز کا حساب لے گی ۔۔
https://twitter.com/x/status/1644775341116751873
شہبازبدر کا کہنا تھا کہ احمد لدھیانوی اچانک سرکاری ٹی وی پر کیسے پرکھٹ ہو گیا احمد لدھیانوی اور اسکی جماعت دونوں کالعدم ہیں، ریاست اسے دہشت گرد قرار دے چکی ہے مگر آج اچانک اتنی مہربانی کیوں ؟
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ طاقتور حلقے فرقہ واریت کی آگ دوبارہ لگا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان مولویوں کو ملک میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور پھر ملک میں فساد کروا کر سیکیورٹی کے ایشو کھڑے کیے جائیں گے تاکہ الیکشن نہ ہو سکیں !
https://twitter.com/x/status/1644757747999600642
جس پر صحافی احمد نورانی نے تبصرہ کیا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان دہشت گرد گروپس کی پشت پناہی کی مگر کبھی بھی بات ان کو پی ٹی وی پر دکھانے تک نہیں آئی تھی۔ انا لله و انا الیه راجعون ۔ اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے۔
https://twitter.com/x/status/1644866774200926213
اظہر نے لکھا کہ اگر بات ان تک آ پہنچی ہے تو کمپنی کو چاہیے صلح ہی کر لے۔
https://twitter.com/x/status/1644952872956874757
صدیق جان نے تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کالعدم جماعتوں کو ری لانچ کرنے سے عمران خان کمزور نہیں مزید مضبوط ہوگا لیکن فرقہ واریت کا جن بوتل سے باہر ضرور آجائے گا، پھر پندرہ برس بعد ہمیں بتایا جائے گا کہ 2023 میں کالعدم جماعتوں کی ری لانچنگ غلطی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تب باقی سب تو لندن ہوں گے لیکن معصوم لوگوں کی لاشیں اٹھانے والے لواحقین پاکستان میں در بدر ہوں گے اور پوچھ رہے ہوں گے کہ ہم کس کے ہاتھ پر اپنوں کا لہو تلاش کریں ؟؟؟
صدیق جان کا کہنا تھا کہ اندازہ لگائیں کہ کالعدم مذہبی جماعتوں کو ری لانچ کرنے میں ہمارے محترم اور دل کے بہت قریب ندیم افضل چن صاحب کی پیپلز پارٹی بھی شامل ہے اور اگر شامل نہیں تو خاموش رہ کر شریک جرم ضرور ہے
https://twitter.com/x/status/1644846482741133315
اسامہ غازی نے لکھا کہ کالعدم تنظیموں کی ری لانچنگ۔ مطلب عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے کچھ بھی؟ کچھ بھی؟ ایف اے ٹی ایف ، اقوام متحدہ، شاباش دیں گے اب ؟؟ مشکل سے فرقہ واریت دہشتگردی کم ہو رہی تھی تو چلو نیا کھیل کھیلیں سیاست، انا ذاتی مفاد، پر ریاست کی قربانی۔۔ بہت خوب
https://twitter.com/x/status/1644849990106333184
آصف نے لکھا کہ یہ دھمکی احمد لدھیانوی کی طرف سے نہیں بلکہ کمپنی کی طرف سے ہے کہ اگر انکی شرائط نہ مانی گئیں تو تحریک انصاف کے مقابلے میں پولیس، فوج اور رینجرز کے علاوہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بھی ہوں گے۔۔
https://twitter.com/x/status/1644878056882946049
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ludhainviaa.jpg