پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بلاول نے مودی کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’کمزور نقل‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ "مودی ایک ٹیمو ورژن ہیں، اور بھارت اسرائیلی حکومت سے متاثر ضرور ہے، مگر غلط طریقے سے۔"
بلاول کے اس بیان پر جہاں کچھ حلقوں نے مودی پر تنقید کو سراہا، وہیں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اعتراض کیا کہ "مودی پر تنقید کرتے ہوئے چین کی مشہور ای کامرس ایپ Temu کو گھسیٹنا اور اسے ’غلط نقل‘ کہنا نامناسب ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1930214194940653824
https://twitter.com/x/status/1930203241398026333
اسی حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا:"بلاول بھٹو نے میڈیا ٹاک میں مودی پر درست تنقید کی اور اسے نیتن یاہو سے تشبیہ دی، مگر جو مثال انہوں نے استعمال کی وہ ٹیمو کے لیے توہین آمیز تھی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیمو کوئی ناقص نقل نہیں۔ امریکہ میں یہ سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ رہی ہے اور اس کی عالمی صارفین کی تعداد اب ایمیزون سے صرف 10 فیصد کم ہے۔ وہ جلد ہی ایمیزون کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ چینی مصنوعات کو ’نقل‘ کہنے والی مغربی سوچ اب پرانی ہو چکی ہے، اور پاکستانیوں کو چینی ٹیکنالوجی کی بالادستی کے بعد اس حقیقت کا سب سے بہتر اندازہ ہونا چاہیے۔"
https://twitter.com/x/status/1930114189395193906
اسد عمر کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض جیالوں نے الزام لگایا کہ اسد عمر بلاوجہ بلاول کی بات کا رخ بدل رہے ہیں اور اس عمل سے پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1930247947788165606
https://twitter.com/x/status/1930209814128308710
https://twitter.com/x/status/1930201322751422705
https://twitter.com/x/status/1930243674664747375
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا بیان کئی بڑے خبر رساں اداروں کی جانب سے رپورٹ ہو چکا تھا اور ویسے بھی چینی حکومت کے پاس دنیا کا سب سے وسیع سوشل میڈیا مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے۔ جب ایک سابق وزیر خارجہ اور ملک کی تیسری بڑی پارٹی کا سربراہ کوئی بیان دیتا ہے، تو انہیں کوئی یاد دہانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1930512353428140331
Last edited by a moderator: