موجودہ نظام ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : شاہد خاقان عباسی

khaqanb111i.jpg

موجودہ نظام ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ 35سال سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہوں اور آج بھی اسی کا حصہ ہوں، ہم اپنی جماعتوں سے ناراض ہوکر نہیں بیٹھے: سابق وزیراعظم

پشاور پریس کلب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سابق خواجہ محمد خان ہوتی ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکر،لشکر رئیسانی و دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ورہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آکر دیکھ لیا ہے، کوئی ایک سیاسی پارٹی ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی، موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے، سٹیبلشمنٹ، عدالتوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی بات ہو گی، ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اتفاق کریں یا نہ کریں آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے اے پی ایس واقعے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا ویسے ہی ملکی معیشت کیلئے ایک بار پھر سے ایسا نظام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر رہ کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز گل، اعظم سواتی اور فواد چودھری کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، آج کی سیاست نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے۔مسلم لیگ ن کا 35 سال سے حصہ ہوں، اپنی جماعت سے ناراض نہیں ہوں آج بھی اس کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کی بات نہیں کر رہے، ملکی آئین میں سے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کی حکومت توڑ دی، انہیں ناہل کردیا ، دو دفعہ نیب سے سزاد دی گئی جبکہ 2017ء میں ایک چلتی ہوئی حکومت کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی سٹبلشمنٹ سے بات نہیں کی
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Moujooda nizaam aur moujooda nizaam ke khilarhi (jin me ye log shamil hain) dono ko tabdeel hon chahiye