موت کیا ہے میری بلا جانے

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
شاعر صاحب کچھ زیادہ ہی ناشکرے لگتے ہیں
اس کو آزادی اور بے فکری سمجھ کر سیلیبریٹ بھی تو کیا جا سکتا تھا

لیکن اس طرح کے معاملات میں لوگ اپنی قید سے انسیت کو بھی رومانٹیسائز کرنے لگتے ہیں

ہاں اپنی اپنی سوچ ہے اور اپنے حالات اور مزاج کے تابے ...

تابے لکھا نہیں جا رہا ..اس لئے در گزر کیا جائے
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)

ڈی پی کے عکس میں عیاں آنکھوں کی نظر ایک شعر


کون جیتے گا ان سے باتوں میں


جن کی آنکھیں کلام کرتی ہیں
شاعر صاحب کچھ زیادہ ہی ناشکرے لگتے ہیں
اس کو آزادی اور بے فکری سمجھ کر سیلیبریٹ بھی تو کیا جا سکتا تھا

لیکن اس طرح کے معاملات میں لوگ اپنی قید سے انسیت کو بھی رومانٹیسائز کرنے لگتے ہیں
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
زندگی سے ہم کچھ ادھار نہیں لیتے فراز

کفن بھی لیتے ہیں تو زندگی دے کر




ٹوٹی پھوٹی پرانی قبروں پر جب کوئی مہ جبیں روتی ہے
مجھ کو اکثر خیال آتا ہے موت کتنی حسین ہوتی ہے

Memorial+Day+8.jpg




 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

بس کیا کروں ادبی رجحان رکھتا ہوں
کوئی شعر دیکھوں کو پہلے وزن اور بحر دیکھتا ہوں۔
ویسے یہاں ایک اور صاحب بھی تازہ آمد کے نام سے بے بحر، اوربے وزن لائنیں لکھتا ہے۔
:lol:

آپ کہیں گھوڑے کی بات تو نہیں کررہے، وہی گھوڑا جو دن بھر دولتیاں جھاڑتا ہے، آپ غلطی سے اسے صاحب لکھ گئے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے کسی انسان کا ذکر ہورہا ہے، یا تو صاحب سے پہلے گھوڑا لگا لیجئے یا پھر گھوڑے کے پیچھے صاحب لگا دیجئے، معاملہ درست ہوجائےگا۔

اسی گھوڑے کے بارے میں شیخ چلی کا ایک شعر عرض ہے

دس سے بارہ چابک کھا کر ایک قدم یہ چلتا ہے
گھوڑا تو میرا ہے، پر پڑوسیوں کی پھک پر پلتا ہے


 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
زندگی سے ہم کچھ ادھار نہیں لیتے فراز

کفن بھی لیتے ہیں تو زندگی دے کر



یہ کیا دست اجل
کو کام سونپا ہے مشیت نے

چمن سے پھول چننا اور ویرانے میں رکھ دینا



 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اگر آپ واقعی ادبی رجحان رکھتے ہیں تو پھر ثابت کریں کہ کہاں بے بحر اور بے وزن لائین ہے ۔
معاف کیجئے کا آپ کے ادب میں بھانڈ پن کا مصالحہ زیادہ لگتا ہے ۔


تازہ آمد


کچھ صبر میں رکھی تھی دنیا جہاں اسکی
رب سے وہ ناامید ہوا خود کو مار کے



ہر سانس امانت ہےتیرانہی ہے کچھ
جیتا خدا کے شکر میں نہ خود کو مار کے
معاف کیجیے میں نے آپ کا نام تو نہیں لیا۔۔ آپ کو کیوں تکلیف ہوگئی،
اور آپ کے شعر کچھ وزن سے گرے ہوتے ہیں اور کچھ اخلاق سے۔۔۔۔۔۔۔۔

رب سے وہ ناامید ہوا خود کو مار کے
جیتا خُدا کے شکر میں نہ خود کو مار کے

اس کی بحر ہے۔
مفعل فاعلات مفاعیل فاعلن

اب آپ بتائیں پہلے مصرعے کس بحر میں ہیں؟؟کیوں کہ اس بحر میں تو نہیں جو میں نے لکھے۔

 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
معاف کیجیے میں نے آپ کا نام تو نہیں لیا۔۔ آپ کو کیوں تکلیف ہوگئی،
اور آپ کے شعر کچھ وزن سے گرے ہوتے ہیں اور کچھ اخلاق سے۔۔۔۔۔۔۔۔

رب سے وہ ناامید ہوا خود کو مار کے
جیتا خُدا کے شکر میں نہ خود کو مار کے

اس کی بحر ہے۔
مفعل فاعلات مفاعیل فاعلن

اب آپ بتائیں پہلے مصرعے کس بحر میں ہیں؟؟کیوں کہ اس بحر میں تو نہیں جو میں نے لکھے۔


حسد میں وہ جل جل کر وہ کچھ ایسا ہوا
خود ہی کیڑا بنے خود ہی نکلے وہ

 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)


دردِ دل، پاسِ وفا، جذبہء ایماں ہونا
آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا




زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے، انہیں اجزاء کا پریشاں ہونا




ہم کو منظور ہے اے دیدہء وحدت آگیں
ایک غنچہ میں تماشائے گلستاں ہونا

سر میں سودا نہ رہا پاؤں میں بیڑی نہ رہی
میری تقدیر میں تھا بے سروساماں ہونا

گل کو پامال نہ کر لعل و گوہر کے مالک
ہے اسے طرہء دستارِ غریباں ہونا

ہے مرا ضبطِ جنوں، جوشِ جنوں سے بڑھ کر
تنگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا

پنڈت برج نارائن



بہترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(clap)(clap)(clap)
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
اور نکلتے ہی تازہ آمد شروع ہوئی۔۔
[hilar]

ایک بار پھر بے بحر اور بے وزن

اچھا یہ بتاو کہ حسد وتد ہے یا سبب؟


کہہ کوئی شعر گر تجھ میں ہے ذوق کوئی
مردہ اخلاق کا کیا ادبی لگاو ہوگا؟
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
موت بھی اتنی کم خوبصورت تو نہیں ہوتی ہو گی

جو بھی اس سے ملتا ہے زندگی چھوڑ جاتا ہے

نہ جانے کون سا جادو ہے ان کی محفل میں
جو ایک بار گئے پھر نہ عمر بھر لوٹے

مرتضیٰ اخترؔ جعفری
 

Back
Top