منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں دائر

hamza-shehbaz-ss-hamza-money-case-e.jpg


وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شوگرمل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ شوگر مل منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، رمضان شوگر مل کا نہ تو ڈائریکٹرہوں اور نہ شیئر ہولڈر، تمام کاروبار بچوں میں تقسیم کر چکا ہوں، سیاسی بنیادوں پر اس کیس میں ملوث کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے استدعا کہ عدالت کیس سے بری کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سال 2013 تا 2018 آفس ہولڈر نہیں رہا، کسی نے میرے کہنے پر بینک اکاؤنٹس نہیں کھولے، تمام کاروبار سلیمان شہباز دیکھتا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،عدالت بری کرنے کا حکم دے۔اس سے قبل 11 جون کو لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی ہونے والی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر 16ملزمان کی ضمانت میں 15 روز تک توسیع کردی تھی۔

دوران سماعت لاہور کی ایف آئی اے عدالت میں شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا گیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف شوگر مل کے ذریعے 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز نے لاہور کے اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان کی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21اکاؤنٹس کی رپورٹ عدالت پیش کردی۔ عدالت نے10اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے بینک افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ab NAB bhi apni..FIA bhi apni..NAB new amendments ke through sab Choro.. Dakao..Money launders ko clean citt mil jaya gi..
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
athar dalla abhi zinda hai.. darkhawast ki kia zaroorat janab.. khawajay asif ki ami ke thokoo ko call ker dain kaam ho jaay ga