منافق اور اِسلام میں منافقت کا مفہوم

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

منافق کسے کہتے ہیں اور منافقت کی علامات
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
"منافق" نفق سے ماخوذ ہے۔ جس کا معنی سرنگ ہے اور بعض نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لومڑی اپنے بل کے دو منہ رکھتی ہے۔ ایک کا نام نافقاء اور دوسرے کا نام قاصعاء ہے۔ ایک طرف سے وہ داخل ہوتی ہے اور جب کوئی شکاری اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ دوسری طرف سے نکل جاتی ہے اور اگر دوسری جانب سے کوئی اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ پہلے سوراخ سے نکل جاتی ہے۔ اس کے بل کے ایک طرف کا نام نافقاء ہے، اسی سے "منافق" ماخوذ ہے۔ اس کے بھی دو پہلو ہیں۔ ایک کفر، جو اس کے دل میں ہے۔ دوسرا ایمان جو اس کی زبان پر ہے۔ اگر کفر سے اسے کسی نقصان کا اندیشہ ہو تو وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے لگتا ہے اور اگر اسلام کے باعث اسے کوئی تکلیف پہنچ رہی ہو تو وہ فوراَ اپنے کافر ہونے کا اعلان کر دیتاہے۔
(علامہ ابن منظور افریقی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "لسان العرب" )

مُنافقت کا معنی ٰ ہے اپنے قول او رعمل سے وہ کچھ ظاھر کرنا جو دِل میں موجود عقائد و عزائم کے خِلاف ہو اور اِسلام میں منافقت کا مفہوم، دِل میں کفر، شرک اور گناہوں کا اقرار اور عمل کے وجود کے ساتھ، اپنے آپ کو قولی اور عملی طور پر اِیمان والا، اللہ کی توحید کو ماننے والا، اور گناہوں سے دُور رہنے و الا ظاہر کرنا۔

اللہ تعالیٰ نے جہنم کا سب سے نچلا درجہ، منافقین، یعنی، منافقت کرنے والوں کا ٹھکانہ مقرر فرما رکھا ہے إِنَّ الْمُنَافِقِینَ فِی الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ یقیناً منافقین جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے (سُورت النِساء (4)/آیت145)

خواہ یہ مُنافق، نفاق اکبر (بڑی مُنافقت) پر عمل کرنے والے ہوں، یا نفاق اصغر (چھوٹی مُنافقت) پر، اعتقادی نفاق والے ہوں یا عملی مُنافقت والے، سب کا ٹھکانہ وہی ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِیهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِیهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِیهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى یدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ جِس میں (یہ) چار (خَصلتیں، صِفات، نشانیاں ) ہوں وہ خالص مُنافق ہے، اور جِس میں اِن میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اُس میں نِفاق کی خَصلت ہے یہاں تک کہ وہ اُسے چھوڑ دے، (1) جب اُس کے پاس اَمانت رکھوائی جائے تو وہ اُس میں خیانت کرے (2)جب بات کرے تو جھوٹ بولے (3)جب وعدہ کرے تو وعدہ خِلافی کرے (4)جب جھگڑا کرے تو پھٹ پڑے (یعنی بے حیائی پر اتر آئے ) (بخاری و مسلم)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِیهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَ حَجَ وَ أعتمَرَ وَقَالَ إنی مُسْلِمٌ: مَنْ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ جس میں تین (خَصلتیں، صِفات، نشانیاں )ہوں (تو)وہ مُنافق ہے خواہ وہ نماز (بھی)پڑھتا ہو، اور روزہ(بھی) رکھتا ہو، اورحج(بھی) کرتا ہو، اور عمرہ(بھی) کرتا ہواور، (یہ بھی ) کہتا ہو کہ میں مُسلمان ہوں، (یہ وہ شخص ہے ) جو (1)بات کرے تو جھوٹ بولے (2)وعدہ کرے تو وعدہ خِلافی کرے (3)جب اسے امانت داربنایا جائے تو خیانت کرے (صحیح الجامع الصغیر /حدیث 3043)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا إِنَّ الْحَیاءَ وَالْعَفَافَ وَالْعِی عن اللِّسَانِ لا عِی الْقَلْبِ، وَالْعَمَلَ مِنَ الإِیمَانِ، وَإِنَّهُنَّ یزِدْنَ فِی الآخِرَةِ، وَینْقِصْنَ مِنَ الدُّنْیا، وَمَا یزِدْنَ فِی الآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا ینْقِصْنَ فِی الدُّنْیا ؛ وَإِنَّ الشُّحَّ والفُحشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ النِّفَاقِ، وَإِنَّهُنَّ یزِدْنَ فِی الدُّنْیا، وَینْقِصْنَ مِنَ الآخِرَةِ، وَمَا ینْقِصْنَ فِی الآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا یزِدْنَ فِی الدُّنْیا بے شک حیاء اورعِفت اور ز ُبان کی کم علمی نہ کہ دِل کی کم علمی، اور (اُس کے مُطابق)عمل اِیمان میں سے ہیں، اور بے شک یہ سب آخرت (کی خیر)میں اضافہ کرتے ہیں، اور دُنیا (کے شر)میں کمی کرتے ہیں، اور جو کچھ یہ آخرت میں اضافہ کرتے ہیں وہ دُنیا میں کمی سے زیادہ ہے، اور بے شک لالچ، اور بے حیائی، اور بے ہودہ گفتگو نِفاق میں سے ہیں اور یہ سب دُنیا (کے شر)میں اضافہ کرتے ہیں اور آخرت (کی خیر)میں کمی کرتے ہیں اور جو کچھ یہ آخرت (کی خیر)میں سے کم کرتے ہیں وہ اس سے زیادہ ہے جو یہ دُنیا میں سے بڑھاتے ہیں (سلسلہ الاحادیث الصحیحہ/حدیث3381)

صحابہ رضی اللہ عنہم وأرضاھُم أجمعین کے اقوال میں سے:

دوسرے بلا فصل خلیفہ أمیر المومنین عمرابن الخطاب رضی اللہ عنہما سے کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی انگلیوں کی تعداد سے زیادہ دفعہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُنَافِقَ الْعَلِیمَ میں اس اُمت پر صاحبء علم منافقوں کے بارے میں بہت ڈرتا ہوں ۔ پوچھا گیا، منافق صاحبء علم کیسے ہو سکتا ہے ؟ تو أمیر المومنین عمرابن الخطاب رضی اللہ عنہما نے اِرشاد فرمایا عَالِمُ اللِّسَانِ، جَاهِلُ الْقَلْبِ وَالْعَملِ زبان کا عِالم لیکن دِل اور عمل سے جاھل (الاحادیث المختارہ /حدیث 236/ روایۃ عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ ُ /ابو عثمان عبدالرحمٰن بن مل النھدی عن عمر رضی اللہ عنہ ُ)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
صاحب کتاب امام محمد بن عبدالواحد المقدسی کا کہنا ہے کہ اسے مخلتف اسناد سے روایت کیا گیا ہے، جن میں مرفوع بھی ہیں اور موقوف بھی ہیں اور زیادہ درست یہ ہے کہ یہ موقوف ہے، یعنی عُمر رضی اللہ عنہ ُ کافرمان ہے،

حذیفہ ابن الیمان رضی اللہ عنہ ُ سے پوچھا گیا کہ "منافق کون ہے ؟ فرمایا الَّذِی یصِفُ الْإِسْلَامَ وَلَا یعْمَلُ بِهِ یعنی وہ جو اِسلام کا دعویٰ دار ہو لیکن اُس پر عمل نہ کرتا ہو"

عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ "ہم حکمرانوں اور سرداروں کے پاس جاتے ہیں تو کچھ اور بات (یعنی ان کی تعریف ہی)کرتے ہیں اور جب وہاں سے نکلتے ہیں تو اس بات کے خلاف بات کرتے ہیں " تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا ہم اُسے مُنافقت میں گنا کرتے تھے (صحیح البخاری /کتاب الاحکام/باب 27)

مختلف الفاظ میں یہ اثر بہت سی کتابوں میں صحیح اسناد کے ساتھ مروی ہے، مثلاً سُنن ابن ماجہ/حدیث 3975 /کتاب الفتن /باب 12، مسند احمد /حدیث 5829، وغیرھا۔

منافقت ایسے طرز عمل کو کہتے ہیں جو قول و فعل کے تضاد سے عبارت ہو جس میں انسان کا ظاہر، باطن سے مختلف بلکہ برعکس ہو۔ سورۃ البقرہ کی آیات 8 تا 20 میں مسلسل منافقین کی علامات بیان کی گئی ہیں۔ یہ علامات منافقین پر قرآن حکیم کا واضح چارٹر ہے جو اس لیے دیا گیا ہے کہ ہر شخص اپنے احوال اور معاملات کا جائزہ لے سکے اور ان کی روشنی میں اپنی اصلاح کی کوشش کر سکے۔ منافقت کی علامات درج ذیل ہیں ۔

١- دعویٰ ایمان صرف زبانی حد تک کرنا اور باطن کا اس کی تصدیق سے خالی ہونا۔
٢- محض توحید و آخرت پر ایمان کو کافی سمجھنا اور رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کو اس قدر ضروری نہ سمجھنا۔
٣- دھوکہ دہی اور مکر و فریب کی نفسیات کا پایا جانا۔
٤-یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری حالتِ نفاق سے بے خبر ہیں۔
٥- یہ سمجھنا کہ ہم اپنی مکاریوں، حیلہ سازیوں اور چالاکیوں سے دوسروں کو فریب دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
٦- قلب و باطن کا بیمار ہونا
٧- جھوٹ بولنا۔
٨- نام نہاد اصلاح کے پردے میں مفسدانہ طرز عمل اپنانے کے باوجود خود کو صالح سمجھنا۔
٩- دوسروں کو بیوقوف اور صرف خود کو اہل عقل و دانش سمجھنا۔
١٠- امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ تصور کرنا۔
١١- اجماع امت یا سوادِ اعظم کی پیروی نہ کرنا۔
١٢- کردار میں دوغلاپن اور ظاہر و باطن کا تضاد ہونا۔
١٣- اہل حق کے خلاف خفیہ سازشیں اور تخریبی منصوبے تیار کرنا۔
١٤- مسلمانوں پر طنز، طعنہ زنی اور حقیر سمجھتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا۔
١٥- باطل کو حق پر ترجیح دینا۔
١٦- سچائی کی روشن دلیل دیکھتے ہوئے بھی اس کی طرف سے آنکھیں بند کر لینا۔
١٧- تنگ نظری اور دشمنی میں اس حد تک چلے جانا کہ کان حق بات نہ سن سکیں، زبان حق بات نہ کہہ سکے اور آنکھیں حق نہ دیکھ سکیں۔
١٨- اسلام کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات سے گھبرانا اور ان سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنا۔
١٩- اہل حق کی کامیابیوں پر حیران رہ جانا اور ان پر حسد کرنا۔
٢٠- اپنے مفادات کے حصول کے لئے اہل حق کا ساتھ دینا اور خطرات و مصائب میں قربانی سے گریز کرتے ہوئے ان سے علیحدہ ہو جانا۔
٢١- حق کے معاملے میں نیم دلی اور ہچکچاہٹ کی کیفیت میں مبتلا رہنا۔

محترم قارئین آیئے ہم سب ذرا اپنے بارے میں سوچیں تو کہ ہم کونسی سی نشانیاں پائی جاتی ہیں ؟ اور ہمارے اَرد گِرد کس کس میں کیا کیا نشانی پائی جاتی ہے ؟ اور اگر ہمارے اندر اِن میں سے کوئی نشانی ہے تو اُس سے نجات کی کوشش کریں، اور اپنے جِس مُسلمان بھائی بہن میں اِن میں سے کوئی نشانی پائیں اُسے بھی حِکمت اور نرمی کے ساتھ آگاہ کرتے ہوئے اصلاح کی رغبت دلائیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو مُنافقت اور مُنافقین سے محفوظ رکھے آمین ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
 
Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
تم نے جو جو منافقت کی نشانیاں بتائیں ہیں افسوس سے کہنا پر رہا ہے کہ وہ سب کی سب جماعت اسلامی میں شد و مد سے پائی جاتیں ہیں اور بظاھر تاقیامت تک جاری و ساری رہنے کا امکان ہے اگر رویوں میں تبدیلی نہیں آئی تو
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
- دھوکہ دہی اور مکر و فریب کی نفسیات کا پایا جانا
یہ سمجھنا کہ ہم اپنی مکاریوں، حیلہ سازیوں اور چالاکیوں سے دوسروں کو فریب دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں
دوسروں کو بیوقوف اور صرف خود کو اہل عقل و دانش سمجھنا
امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ تصور کرنا
کردار میں دوغلاپن اور ظاہر و باطن کا تضاد ہونا
مسلمانوں پر طنز، طعنہ زنی اور حقیر سمجھتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا
باطل کو حق پر ترجیح دینا
حق کے معاملے میں نیم دلی اور ہچکچاہٹ کی کیفیت میں مبتلا رہنا۔
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
Samajhnay walay samajh gaye hongay..

عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ "ہم حکمرانوں اور سرداروں کے پاس جاتے ہیں تو کچھ اور بات (یعنی ان کی تعریف ہی)کرتے ہیں اور جب وہاں سے نکلتے ہیں تو اس بات کے خلاف بات کرتے ہیں " تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا ہم اُسے مُنافقت میں گنا کرتے تھے (صحیح البخاری /کتاب الاحکام/باب 27)
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
اللہ تعالی چودھری صاب کے کنفیشنل رحجانات کو جلا بخشے۔۔ آج جس طرح سے انہوں نے اپنی جماعت کے سیاسی و تاریخی کردار کو قرآنی روشنی میں پیش کرکے عامتہ الناس کو متنبہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔۔ براوو
 
Last edited:

LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
اللہ تعالی چودھری صاب کے کنفیشنل رحجانات کو جلا بخشے۔۔ آج جس طرح سے انہوں نے اپنی جماعت کے سیاسی و تاریخی کردار کو قرآنی روشنی میں پیش کرکے عاتہ الناس کو متنبہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔۔ براوو
Couldn't describe it perfectly. Besides Fazlurahman, Siraj-ul-Haq is perfectly eligible to HEAD Jumaat-ul-Munafiqeen
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
فضلو ڈیزل فضلہ دیکھ لو منافق کی ١٠٠ پرسینٹ تعریف پر پورا اترتا ہے ا بلکہ منافق اسکے آگے کم منافق لگتا ہے اس حرام خور فضلہ میں تو ایک پرفیکٹ منافق سے زیادہ منافقانہ صفات پائی جاتی ہیں
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
اتنا وقت برباد کرنے کی کیا ضرورت تھی. لومڑی کی سرنگ کے دو سوراخوں کی مثال کی تشریح دینے کے بجاتے دو نام ہی لیتے منافق کی معنی سمجھ آ جاتی یعنی

ملا ڈیزل اور سراج الحق
 
patriot

Minister (2k+ posts)
امانت دو تو خیانت کرے ، بات کرے تو جھوٹ بولے ،اور وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے ۔
اپنے میاں صاحب ۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
آجکل کے زمانے میں سب سے بڑا منافق وہ ہے جس کی ٹوپی ترچھی ہے
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
جماعت اسلامی منافقت کی اس دوڑ میں سب پر برتری لئے ہوے ہے بظاہر یہ محب وطن جماعت بنتی ہے پر جس طرح اس نے ملک دشمن عناصر کی مدد کی ان کو پناہیں دیں ہر امر کا ساتھ دیا فوج کی بی ٹیم بنتے رہے جماعتوں سے اتحاد کر کے سیٹس حاصل کرنا ان سے فائدہ لینا اور پھر جب ضرورت پڑے ساتھ کھڑے ہونے کی تو دوسری اینڈ پر جا کر کھڑے ہو جانا یہ کوئی ان سے سیکھے ایک سپورٹس لوور ہونے کی وجہ سے میں جب بھی بھارت کے میدان آباد اور پاکستانی میدان خالی دیکھتا ہوں تو اس جماعت منافقین کے کرتوت یاد آ جاتے ہیں الله پاک ہم سب ان کے شر سے محفوظ رکھے امین
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
اللہ تعالی چودھری صاب کے کنفیشنل رحجانات کو جلا بخشے۔۔ آج جس طرح سے انہوں نے اپنی جماعت کے سیاسی و تاریخی کردار کو قرآنی روشنی میں پیش کرکے عامتہ الناس کو متنبہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔۔ براوو
جس طرح آپ نے دو لائنوں میں سب کچھ سمیٹ لیا اس کو پڑھ کر خوشی بھی ہوئی پر آپ نے دوسروں کے لیے کچھ خاص لکھنے کے لیے چھوڑا بھی نہیں اس کا دکھ ضرور رہے گا
:D
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
جس طرح آپ نے دو لائنوں میں سب کچھ سمیٹ لیا اس کو پڑھ کر خوشی بھی ہوئی پر آپ نے دوسروں کے لیے کچھ خاص لکھنے کے لیے چھوڑا بھی نہیں اس کا دکھ ضرور رہے گا
:D

منتظر بھائی!یہ تو آپ کی دلداری میں محبوبیت چھپی ہے ورنہ ان حرفوں میں تو کوئی کمال نہیں۔۔۔کیسے مزاج ہیں؟
:)
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
منتظر بھائی!یہ تو آپ کی دلداری میں محبوبیت چھپی ہے ورنہ ان حرفوں میں تو کوئی کمال نہیں۔۔۔کیسے مزاج ہیں؟
:)
محبوبیت تو اپنی جگہ ہے پر الفاظوں کا چناؤ اور ان کو کدھر استمعال کرنا ہے یہ فن آپ بہت اچھی طریقے سے جانتے ہیں مزاج ٹھیک ہی ہیں موسم اچھا ہوتا جا رہا ہے آپ سنائیں الله آپ کو خیر خیریت سے رکھے اور جماتیوں اور ان جیسوں کے شر سے محفوظ فرماے امین .
ہمارے نواب صاحب بھی اب دکھنے کو نہیں ملتے شائد تھک ہار گئے ہیں کوئی خبر اخبار ہے ان کی ؟
 
Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
آفاق بھائی آپ بھی کہاں ادھر قرآن و سنت کی تعلیم دینے بیٹھ گئے ، یہاں تو سب کو فتویٰ دینے کی جلدی ہے
یہی کام اگر انکی پسند کی پارٹی کے جھنڈے تلے کیا جاۓ تو دنیا و آخرت کی کامیابی قرار دیا جاۓ گا

قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۲۰
صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔

تم نے جو جو منافقت کی نشانیاں بتائیں ہیں افسوس سے کہنا پر رہا ہے کہ وہ سب کی سب جماعت اسلامی میں شد و مد سے پائی جاتیں ہیں اور بظاھر تاقیامت تک جاری و ساری رہنے کا امکان ہے اگر رویوں میں تبدیلی نہیں آئی تو
Samajhnay walay samajh gaye hongay..

عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ "ہم حکمرانوں اور سرداروں کے پاس جاتے ہیں تو کچھ اور بات (یعنی ان کی تعریف ہی)کرتے ہیں اور جب وہاں سے نکلتے ہیں تو اس بات کے خلاف بات کرتے ہیں " تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا ہم اُسے مُنافقت میں گنا کرتے تھے (صحیح البخاری /کتاب الاحکام/باب 27)
اللہ تعالی چودھری صاب کے کنفیشنل رحجانات کو جلا بخشے۔۔ آج جس طرح سے انہوں نے اپنی جماعت کے سیاسی و تاریخی کردار کو قرآنی روشنی میں پیش کرکے عامتہ الناس کو متنبہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔۔ براوو
Couldn't describe it perfectly. Besides Fazlurahman, Siraj-ul-Haq is perfectly eligible to HEAD Jumaat-ul-Munafiqeen
فضلو ڈیزل فضلہ دیکھ لو منافق کی ١٠٠ پرسینٹ تعریف پر پورا اترتا ہے ا بلکہ منافق اسکے آگے کم منافق لگتا ہے اس حرام خور فضلہ میں تو ایک پرفیکٹ منافق سے زیادہ منافقانہ صفات پائی جاتی ہیں
اتنا وقت برباد کرنے کی کیا ضرورت تھی. لومڑی کی سرنگ کے دو سوراخوں کی مثال کی تشریح دینے کے بجاتے دو نام ہی لیتے منافق کی معنی سمجھ آ جاتی یعنی

ملا ڈیزل اور سراج الحق
آجکل کے زمانے میں سب سے بڑا منافق وہ ہے جس کی ٹوپی ترچھی ہے
جماعت اسلامی منافقت کی اس دوڑ میں سب پر برتری لئے ہوے ہے بظاہر یہ محب وطن جماعت بنتی ہے پر جس طرح اس نے ملک دشمن عناصر کی مدد کی ان کو پناہیں دیں ہر امر کا ساتھ دیا فوج کی بی ٹیم بنتے رہے جماعتوں سے اتحاد کر کے سیٹس حاصل کرنا ان سے فائدہ لینا اور پھر جب ضرورت پڑے ساتھ کھڑے ہونے کی تو دوسری اینڈ پر جا کر کھڑے ہو جانا یہ کوئی ان سے سیکھے ایک سپورٹس لوور ہونے کی وجہ سے میں جب بھی بھارت کے میدان آباد اور پاکستانی میدان خالی دیکھتا ہوں تو اس جماعت منافقین کے کرتوت یاد آ جاتے ہیں الله پاک ہم سب ان کے شر سے محفوظ رکھے امین
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
آفاق بھائی آپ بھی کہاں ادھر قرآن و سنت کی تعلیم دینے بیٹھ گئے ، یہاں تو سب کو فتویٰ دینے کی جلدی ہے
یہی کام اگر انکی پسند کی پارٹی کے جھنڈے تلے کیا جاۓ تو دنیا و آخرت کی کامیابی قرار دیا جاۓ گا

قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۲۰
صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔

ابراھیم صاحب ، تعلیم وہ ہوتی ہے جس پر انسان عمل کرتا ہے
ورنہ تو مولوی کی تربیت ہی بولنا ہوتی ہے
جس پر خود عمل کرتے ہو اس کی بات کیا کرو

سب دنیا کو تمہارے کرتوت پتہ ہیں ، اسی لئے پانچ سو ووٹ بھی ملتا
 
Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
راز بھائی آپ کی افتاد طبع سے یہ امید نہیں تھی
اگر مولوی نہیں پسند تو مصلے ، منبر ، محراب بھی خود سنبھالیں اور نکاح و جنازہ بھی خود پڑھایں
جب دین کو اتنا بے وقعت سمجھ کر آوٹ سورس کردیا ہے تو گلہ کس بات
جتنے ووٹ آپ نے مولانا سمیع الحق کو دیے وہ بھی دیکھ لئے ہیں
اگر دینی طبقہ درباری بننے پر آمادہ نہ ہو تو شر انگیزی ورنہ چالیس کروڑ کا عطیہ
اور جہاں تک پانچ سو ووٹ کا مسلہ ہے تو لوٹے خریدنے کی جلدی تو باقیوں کو ہی پڑی ہوئی ہے اگر ووٹوں کے انبار ہوتے تو اس بےقراری کا مظاہرہ نہ کیا جاتا کہ عامر لیاقت بھی چلے گا

یہ سب کچھ آپکو مبارک ہو
خدا کے واسطے سیاست کو چھوڑ کر دین کو پکڑ لیں ، اسی میں آپکی بہتری ہے
ورنہ تو صرف منافقت آپکے حصے میں آئی ہے
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
آفاق بھائی آپ بھی کہاں ادھر قرآن و سنت کی تعلیم دینے بیٹھ گئے ، یہاں تو سب کو فتویٰ دینے کی جلدی ہے
یہی کام اگر انکی پسند کی پارٹی کے جھنڈے تلے کیا جاۓ تو دنیا و آخرت کی کامیابی قرار دیا جاۓ گا

قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۲۰
صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔

جناب جماعت کا ریکارڈ ہی یہی ہے کیا یہ ہر آمر کے ساتھ نہیں ملی ؟ کیا فوج کی بی ٹیم نہیں بنی تھی ضیا دور میں ؟ بھٹو شہید کے خلاف رکیامریکی ایما پر نو ستاروں کی تحریک نہیں شروع ہوئی ؟ کیا دھشترد آپ کے ناظمین کے گھروں سے نہیں پکڑے گئے ؟ کیا سری لنکا ٹیم پر حملہ کرنے والے منصورہ سے نہیں اے تھے ؟ کیا منور نے پاک فوج کے مقابلے میں طالبان کو شہید نہیں قرار دیا ؟ اس لیے لفازیت کی بجاے نیک عمل کریں ایک وقت تھا جب میں بھی جماعت کو سب سے بہتر جماعت سمجھتا تھا پر جب ان کے کرتوت تعلیمی اداروں میں دیکھ اور ہسٹری پڑھی تو دعا کرتا ہوں کے الله ان کے شر سے سب کو محفوظ رکھے امین
 
Back
Top