ارے بھی کراچی اور اس کے باسیوں کو ایسی بد دعا تو نہ دیں۔ یہ شہر پہلے ہی بستر ے مرگ پر ہے۔
جب پی ٹی آئی کا وزیر اعلی پرویز خٹک کہتا ہے کہ طالبان کو عزت دینی ہے، اور پھر اسکی پولیس طالبان کو یہی عزت دیتے ہوئے جیل میں شربت روح افزا پیش کرتی ہے اور عزت کے ساتھ خطرناک قاتل دہشتگردوں کو جیل سے آزاد کرتی ہے۔۔۔۔۔ تو پھر اس روز روز کی عزت دینے سے بہتر نہیں کہ پرویز خٹک صاحب اور پی ٹی آئی اپنا بوریا بستر بند کرے اور اکھٹی ہی عزت دے دے؟
ایک طرف بنگش صاحب یہاں ہمیں اور طالبان کو ایک ہی پلڑے میں بٹھا کر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام دیتے ہیں، دوسرے طرف انہی بنگش صاحب کے لیڈران اس طالبان کو عزت دینے میں مصروف ہیں۔
عمران خان جب کہتا ہے کہ طالبان کے خلاف ایک لفظ منہ سے نکال سکتے، ورنہ پھر وہ پی ٹی آئی والوں کو بھی مارنا شروع کر دیں گے، تو پھر اس بات پر پی ٹی آئی والوں کو کیوں مڑوڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ ایسے روز روز کی عزت کرنے، اور ہزاروں پولیس والوں اور شہریوں کو طالبان کے ہاتھوں روزآنہ مروانے سے بہتر کیا یہ نہیں کہ اکھٹا ہی ملک طالبان کے حوالے کر دو؟
الطاف حسین کوطالبان اورالقاعدہ کے حوالے کردیاجائے
تودہشتگردی ختم ہوسکتیہے
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|