ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

SUGAR.jpg

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے فی کلو اور اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔


ڈان نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر چینی کی قیمت میں 40 روپے 20 پیسے فی کلو کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

Back
Top