
گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے اٹھاسی فیصد افراد نے کہا ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے،گیلپ سروے کے مطابق سال کے آغاز کے مقابلے میں32 فیصد زیادہ کاروباری حضرات کے نزدیک ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، گیلپ پاکستان بزنس کانفیڈنس انڈیکس کے مطابق
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ملک بھر سے کاروباری اداروں سے پوچھا گیا کہ ملک کی سمت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں یا غلط؟ بارہ فیصد نے کہا کہ اچھی سمت ہے جبکہ اٹھاسی فیصد نے کہا کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1590676240439967744
اس سے قبل بھی کاروباری حضرات تحفظات اظہار کرچکے ہیں، سروے میں سوال کیا گیا تھا کہ کاروباری اداروں کو کس چیز سے سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟جواب میں 49فیصد افراد نے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت ،14فیصد نے حکومت کے عدم تعاون کا شکوہ اور 9فیصد نے قابل اعتماد ملازمین کی عدم دستیابی کا ذکر کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/glappakistan-shehbaz-ec.jpg