ملک درست سمت میں؟مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ؟ سروے رپورٹ

mehngai.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق ریسرچ کمپنی اے پی ایس او ایس (ایپسوس) کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد مہنگائی کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ سمجتی ہے۔ ایپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی چوتھی سہ ماہی کی سروے رپورٹ جاری کردی جس میں 43 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سنگین مسئلہ قرار دیا۔

اس کے بعد دوسرے نمبر پر جو چیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ پریشان کیے ہوئے ہے وہ ہے بیروزگاری جس کو 14 فیصد افراد اپنے لیے مسئلہ سمجھتے ہیں، جبکہ 12فیصد نے غربت کو اپنا سب سے اہم اور پریشان کن مسئلہ کہا۔


ملکی سمت کو غلط سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، اب87 فیصد عوام کا خیال ہے ملکی سمت غلط ہے اور انہیں اس پر پریشانی ہے جب کہ صرف13 فیصد عوام ملکی سمت کو درست تصور کرتی ہے۔

موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے حکومتی دعووں پر بھی پاکستانیوں نے اعتبار نہ کیا اور 46فیصد نے موجودہ ملکی معیشت کو کمزور کہاجبکہ صرف 5فیصدنے موجودہ معیشت کو مضبوط جانا۔ یہی نہیں مستقبل میں معیشت میں بہتری کے سوال پر 64 فیصد پاکستانیوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور ملکی معیشت کے کمزور رہنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ سروے میں ملک بھر سے 1100افراد نے حصہ لیا یہ سروے رواں ماہ میں ہی کیا گیا ہے۔ سروے میں موجودہ مالی صورتحال کو کمزور کہنے والوں کی شرح میں جون 2021 کے بعد سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
257486489_235239168707187_1755457026888685372_n.jpg



‏مہنگائی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم دوبارہ اپنی نسلوں کا مستقبل سرٹیفائیڈ چوروں کے ہاتھوں میں سونپ دیں, ایسا سوچنے والے اپنا علاج کرایں۔