ملک اسحاق ایک کٹھ پتلی اصل کردار سیاسی

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
بالآخر ملک اسحاق کا قصہ تمام ہوا اور مبینہ پولیس مقابلے میں اسکو دونوں بیٹوں اور ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا.
اسکے ساتھ ہی عالمی میڈیا پر تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر بھی نشر ہو گئی.
حالات اور واقعات تیزی سے اس چیز کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ریجنل آرڈر اب تبدیل ہو رہا ہے.
ملک اسحاق کی موت کی خبر پر اس سے پہلے کہ سپن وزرڈز آ کر اسے کوئی لسانی یا فرقہ وارانہ رنگ دیتے اچانک
بی بی سی پر ملا عمر کی موت کی خبر چلا کر میڈیا کی توجہ بھی تقسیم کر دی گئی.

بہرحال ہم بات کر رہے ہیں ملک اسحاق کی عبرت ناک کہانی کی جسکا مرکزی کردار سیاست کا لبادہ اوڑھے شرفا
کا نقاب پہنے بیٹھا ہے. ملک اسحاق لشکر جھنگوی کا بے تاج بادشاہ تھا جسے خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا
۔ ١٩٧٩ میں بدترین ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق نے سعودی شاہی خاندان کے تعاون سے سپاہ صحابہ پاکستان کی بنیاد رکھی
.١٩٨٩ میں مولانا جھنگوی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد ملک اسحاق سپاہ صحابہ پاکستان میں شامل ہوگیا جو
ضلع رحیم یار خان کے ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتا تھا اور اپنے باپ کے ساتھ کپڑے کی ایک دوکان چلاتا تھا۔
ضیا الحق کی ایک فضائی حادثے میں ہلاکت کے بعد سپاہ صحابہ پاکستان نے ملک کی سیاست میں زیادہ سے
زیادہ حصہ لینا شروع کردیا فرقہ وارآنہ تشدد سے ہاتھ کھینچ کر سپاہ صحابہ پاکستان کو ایک سیاسی پارٹی کا تشخص
دینے کی کوشش نے پارٹی میں اختلافات پیدا کردیے۔

ملک اسحاق نے ریاض بسرہ اور اکرم لاہوری کے ساتھ ملکر لشکر جھنگوی کے نام سے ایک علیحدہ عسکری جماعت
تشکیل کرلی اور شیعہ فرقہ کے خلاف پرتشدد کاروائیوں میں مصروف ہوگئے۔ ٢٠٠٢ میں پولیس نے ریاض بسرہ کو
پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا اور لشکر جھنگوی کی قیادت اکرم لاہوری اور ملک اسحاق کے ہاتھوں میں آگئ اکرم
لاہوری ٢٠٠٢ سے جیل میں بند ہے۔ ملک اسحاق بھی ١٩٩٧ سے جیل میں بند تھا آخر کار عدم ثبوت کی بناہ پر
٢٠١٢ جیل سے چھوٹ گیا اور پاکستان میں شیعہ مخالف تشدد میں نہ صرف شدید اضافہ ہوگیا بلکہ اس نے ایک نئی
شکل بھی اختیار کرلی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایسے واقعات ہوے جن میں بسوں کو روک کر مسافروں کو اتارا گیا
اور ان میں سے شیعہ مسافروں کو شناخت کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا۔

ملک اسحاق کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ نجی محفلوں میں ١٠٢ شیعہ مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کیا کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ٢٠٠٩ میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملہ کا ماسٹر مائینڈ بھی ملک اسحاق تھا
جس کی منصوبہ بندی اس نے جیل میں بیٹھ کرکی۔ ہزارہ شیعہ کی نسل کشی میں بھی ملک اسحاق کی منصوبہ بندی اور آشیرباد سمجھی جاتی ہے

۔
ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ ملک اسحاق کو ہمیشہ سے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل تھی
اور پنجاب حکومت پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ اس کے جیل یاترا کے دوران حکومت اسکے خاندان کی مالی کفالت کرتی رہی
۔ ملک اسحاق کی دہشت کا یہ عالم تھا کہ باوجود اس حقیقت کے کہ اس کے خلاف دوسو سے زائد قتل
اغوا اور دہشت گردی کے مقدمات درج تھے جب وہ عدالت میں پیشی کے لیے آتا تو مقدمہ سننے والا جج اسے
عدالت سے متصل اپنے نجی کمرہ میں بٹھاتا جہاں پر اس کی تواضع چائے اور بسکٹوں سے کی جاتی۔

ملک اسحاق کی موت سے شاید وقتی طور پر تو حکومت کے اوپر موجود بین الاقوامی اور قومی دبائو کم ہو جائے گا
لیکن یہ دہشت گردی کے مسئلے کا حل نہیں۔ اور ایسا نظر آتا ہے کہ پس پشت طاقتوں نے ملک اسحاق کو ہلاک کر کے
واضح طور پر مولانا لدھیانوی کے پلڑے میں اپنا وزن رکھ دیا ہے.مولانا احمد لدھیانوی کو اپنی جماعت میں ملک اسحق اور اسکے
ساتھیوں سے مزاحمت کا سامنا تھا اور لدھیانوی صاحب اکثر معاملات پر اپنی گرفت کھوتے نظر آ رہے تھے ییاں یہ بیان
کرنا بہت ضروری ہے کہ ملک اسحق نے چار سال قبل احمد لدھیانوی اور مسلم لیگ نون کے ایک اہم صوبائی لیڈر کے کہنے پر
تشدد کا راستہ چھوڑ کر سیاست مٰیں آنے کا اعلان کیا تھا.حکمران جماعت کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اس رہنما
نے ملک اسحاق کی رہائی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا.ملک اسحاق نے رہائی کے بعد احمد لدھیانوی کے ساتھ ملکر سیاست کا آغاز کیا
لیکن جلد ہی مولانا احمد لدھیانوی کی جماعت اسے اپنے لیے ایک خطرہ سمجھنے لگے اور
یوں لدھیانوی اور ملک اسحق کے درمیان ایک سرد جنگ کا آغاز ہو گیا۔

ملک اسحق نے جماعت اہلسنت کی مرکزی شوری سے اپنی برطرفی کو چیلنچ بھی کیا اور لدھیانوی صاحب کی جماعت کو سیاسی اور
مالی نقصان بھی پہنچانا شروع کر دیا۔ چنانچہ اس سرد جنگ کا خاتمہ ملک اسحاق کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آیا۔
بہت سے لکھاری کالم نویس اور صحافی حضرات اسے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں ایک اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں
۔ لیکن اگر آپ باریک بینی سے تمام شواہد اور حالات و واقعات کا موازنہ کریں تو اسکا ایک رخ اور بھی سامنے آتا ہے
جو سیدھا ہمارے سیاستدانوں اور مذہبی شدت پسندوں کے گہرے اور دیرینہ تعلقات کی طرف واضح اشارہ دیتا ہے۔
ملٹری ملا الائنس پر تو اس ملک میں بہت شور مچایا جاتا ہے ہمہ وقت طنز و تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں
عسکری قیادت کو مورد الزام بھی ٹھہرایا جاتا ہے کہ انہوں نے ان عناصر کی پشت پناہی کی لیکن کیا وجہ ہے کہ
سیاست دانوں کے شدت پسندوں کے ساتھ روابط اور تعلقات پر خاص توجہ نھیں دی جاتی ۔
ووٹ اور حکمرانی حاصل کرنے کی حرص میں جو سیاست دان ان عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں
وہ آخر کیوں انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے ۔ ملک اسحاق جیسے کئی لوگ اور بھی ہوں گے
جن کو پھر مذہب کے نام پر استعمال کر کے یہ سیاسی لوگ اپنا کھیل جاری رکھیں گے ایسے تمام سیاسی لوگ
جو جمہوریت کے چیمپین بنے پھرتے ہیں کیا انکا جرم ملک اسحاق جیسے لوگوں سے کم ہے؟

غریب گھرانوں کے گمراہ نوجوانوں کو مذہبی شدت پسندی اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے والے یہ سیاستدان بھی
تو دہشت گردوں سے کم نہیں ہیں۔ قرائن یہ لگتے ہیں کہ اب لدھیانوی صاحب کی خوب پشت پنائی کی جائے گی
اور ویسے بھی گزشتہ دنوں افغان طالبان کے ایک امیر نے کسی مسئلے پر انھیں ثالث بنا کر اپنا واضح پیغام پہنچا دیا تھا.
اسلیے ملک اسحق کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کوئی زیادہ اچھنبے کی بات نہیں.لیکن بات پھر وہیں پر آ کر رک جاتی ہے
کہ آخر کب تک اسٹیبلیشمنٹ گڈ اور بیڈ کا یہ کھیل جاری رکھے گی.کیا لدھیانوی صاحب گڈ بکس میں شامل ہونے کے بعد
اب مزید منافرت اور مذہبی لسانیت کا کھیل جاری رکھیں گے؟

میاں نواز شریف صاحب کو اب اس بات کا بھی فیصلہ کر لینا چاہیے کہ کیا وہ اپنی جماعت میں موجود ایسے عناصر سے جان نھیں چھڑوانا چاہتے ہیں
جو مذہبی شدت پسندوں کو اپنے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
غالبا شاید ہی کوئی باخبر آدمی ہو جسے ملک اسحاق اور مولانا لدھیانوی کی اس جنگ میں مسلم لیگ نون پنجاب کے
اس اہم ترین رہنما کا نام نہ پتہ ہو جس نے اس مبینہ پولیس مقابلے مٰیں کلیدی کردار ادا کیا
اور اب وہ لدھیانوی صاحب کو استعمال کر کے پھر چند سیاسی مفادات کی خاطر شدت پسندی کو فروغ دے گا۔
ہم لوگ اکثر تنقید کرے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ بھلے ہی ماضی میں عسکری قیادتوں سے اس معاملے میں غلطیاں
سرزد ہوئی ہوں گی لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے جببکہ ہمارے سیاستدان اور بالخصوص پنجاب کے
کچھ نامور نام ابھی بھی نہ جانے کیوں اس گھناونے کھیل سے باز نہیں آ رہے۔
اس گندے اور مکروہ سیاستدان اور ملا الائنس کی طرف بھی سول سوسائٹی دانشوروں اور صحافیوں کی نگاہیں جانی چاییے

۔
ایک آمر جب ان لوگوں کا سہارا لیتا ہے تو بات سمجھ آتی ہے کہ اسے اپنے ناجائز اقتدار کو جائز بنانے کیلیے ان عناصر کی ضرورت ہوتی ہے
لیکن ایک سیاستدان جو عوام کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے اور ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوتا ہے اس کا یہ گناہ سمجھ سے بالا تر ہے
۔ دہشت اور خوف یا مزہبی ایکسپلاپیٹیشن سے ووٹ لے کر کامیاب ہونا کونسی جمہورہے کا حصہ ہے . عالمی طاقتوں کے اشاروں
پر فرینکسٹاین پالنے اور پھر انہی کے ہاتھوں زخم کھانے کا یہ سلسلہ نجانے کب بند ہو گا۔
اگر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام دینا ہے تو اس میں بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے
آپ آج بھی اگر دہشت گردوں کے رد عمل سے ڈریں گے تو پھر شاید ہی اس عفریت سے جان چھڑوانا ممکن ہو۔
ہمارے سیاستدان بھی عجیب مصلحت پسندی کا شکار نظر آتے ہیں سعودی ایرانی پراکسی وار میں ہمارے بے گناہ عوام گنی پگز کی
طرح مارے جاتے ہیں لیکن سیاستدانوں کو توفیق نھیں ہوتی کہ کبھی عوام کو اس سچ سے روشناس کروا دیں
یا پھر ان دونوں ممالک سے کہیں کہ ہمارے وطن میں مذہبی انتہا پسندوں کی مالی معاونت بند کی جائے
۔عالمی طاقتیں اپنا مفاد افغانستان کے امن سے مشروط دیکھتے پاکستان کی کئی کوتاہیوں پر چشم پوشی کر لیتی ہیں
لیکن کیا ہم خود بھی اس مسئلے پر ایسے ہی چشم پوشی اختیار کیے رکھیں گے.ایران سے پیسے لے کر پاکستان میں
مزہبی فرقہ واریت پھیلاتے افراد ہوں یا سعودی ریال پر پلنے والا گروہ یہ تو شاید ریال اور ڈالرز کے علاوہ کچھ بھی دیکھنے
سے قاصر ہیں لیکن ہمارے پالیسی سازوں کو تو اب آگے کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے
اور ان عوامل پر بھی غور کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ملک اسحاق جیسے شدت پسند جنم لیتے ہیں
.ملک اسحاق تو ایک کٹھ پتلی تھا جو تماشا ختم ہونے پر اپنے انجام کو پہنچا لیکن اس کٹھ پتلی کی باگیں سنبھالنے والے مرکزی کردار
جو ابھی بھی حکمران جماعت کا حصہ ہے اور پنجاب میں انتہائی اہم منصب پر فائز ہے کیا اس کا احتساب ہونے پائے گا۔
جب تک ایسی شخصیات سیاست کے لبادے میں چھپ کر قانون کی گرفت سے آزاد رہیں گی تب تک ملک اسحاق جیسے
لوگ پیدا ہوتے رہیں گے اور اسی انجام سے دوچار ہوتے رہیں گے.

سورس
 
Last edited by a moderator:

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
ان کا اصل باپ سعودیہ ہے اور پاکستان میں انکو پیسہ اور پاور دینے کا کام ہمارے میاں صاحبان کا ہے

Hafiz+Tahir+Ashrafi+Malik+Ishaq+Ahmed+Ludhiyanvi.jpg
killer11.jpg

rana_sanaullah_ssp_chief.jpg
215.png
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
​jab kamieeni ne TNFJ banayee to us ki koi tuk thee? 95% majority sunni mulk mein taqayyah aur muta phelane ka khuwab kis ne dekha? Kiya kameenee ko ijazat thee ke woh Pakistan ko barbad karne ki sazish kare? aaj bhi shia Pakistan ke nahin kameenee ke wafadar haen.
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

کیا ضروری ہے کہ تم ہر پوسٹ میں اپنی وجہ پیدائش کا ذکر کرو ؟ اور ہاں مبارک ہو چودہ بدبوؤں کی بو بند کر دی گئی
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

کیا ضروری ہے کہ تم ہر پوسٹ میں اپنی وجہ پیدائش کا ذکر کرو ؟ اور ہاں مبارک ہو چودہ بدبوؤں کی بو بند کر دی گئی

talking about budboo?? qadyani, you have no idea what budboo is. if you want to know look below:

7LV39ed.png
[/IMG]
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
​jab kamieeni ne TNFJ banayee to us ki koi tuk thee? 95% majority sunni mulk mein taqayyah aur muta phelane ka khuwab kis ne dekha? Kiya kameenee ko ijazat thee ke woh Pakistan ko barbad karne ki sazish kare? aaj bhi shia Pakistan ke nahin kameenee ke wafadar haen.
تھریڈ کو غور سے پڑھو اس مین صاف لکھا ہوا ہے

.ایران سے پیسے لے کر پاکستان میں
مزہبی فرقہ واریت پھیلاتے افراد ہوں یا سعودی ریال پر پلنے والا گروہ یہ تو شاید ریال اور ڈالرز کے علاوہ کچھ بھی دیکھنے
سے قاصر ہیں لیکن ہمارے پالیسی سازوں کو تو اب آگے کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے
 
farooq22

Minister (2k+ posts)
Stupid's with pro Jews and Indian agenda talking on sectarian grounds.

Islam has many sects and Sunni have many divisions. Muslims hate this reality of sects but can not negate it.

Malik Ishaq was a Kharji, not a Sunni. He was deserter of Deobandi sect and even not regarded by leading Deoband extremist party ASWJ. No reaction from Moulana Ludehanvi is concrete evidence of this.

Jews/Indian agents do not confuse Muslims particularly Deobandi Muslims with this stupid logic. It would not cash, though you will earn few dollars from Jews/Indian masters.

Read character of Malik Ishaq and anybody to quote his single pro Islamic service for Pakistan. Single one!!!!!!!!!!!!!!!!!!

Islam disregard terrorism and killing of any innocent is HARAM. Nawaz Sharif and Raheel Sharif are doing great job to terminate these fanatic playing in hands Jews/Indian to create disability in Pakistan.

How so ever will show sympathy for votes or else now for such terrorist when ZARB I AZB is own, must scare from Allah. Today appreciating this Kharji for killing of innocent tomorrow some one may kill innocents close to you. They scare / kill judges, police and lawyers who try to tackle them in legal manner, so this course is best. Though no encounter, this Kharji killed when his terrorist tried to get him release from Police custody.

Khawarjee ka jo YAAR h Islam or Pakistan ka GADDAR h.
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Aik.Shiatan tha Ishaq..ku.tey ki mout mara gia apni
nasal smait..simple..Baqi..ham Panjab mien rehnay waly sab
jantey hain ke ye Shiatan..PMLN ke MNAs..MPAs ki support
mein rehay..Rana.ka tu sab ko pta ha..
 
Last edited:

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
ملک اسحاق اپنی زندگی میں بہت سارے نان سٹیٹ ایکٹرز میں سے ایک تھا جن کو حکومتیں اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اس خطے کی بدلتی ھویؑی صورتِ حال میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتی تھیں، یہ لوگ انڈیا نے بھی پالے اور ایران نے بھی لیکن اب یہ خطہ چین کی سرگرم مداخلت کی وجہ سے بدلنے لگا ھے، افغانستان سے بہتر تعلقات کی اھمیت کا سب کو اندازہ ھو گیا ھے تو پاکستان کے لیے ان لوگوں کی ضرورت کم سے کم ھوتی گیؑی ۔۔ لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ ریاست کے لیے کچھ کام کرنے کے بدلے ناممکن مطالبات کرنے لگے تھے اور ان کی مقامی طاقت میں اضافہ تشویش کا باعث بن رھا تھا

ملک اسحاق جیسے لوگوں کا خاتمہ بڑے آپریشن کا حصہ تو تھا لیکن خیال کیا جا رھا تھا کہ جب آپریشن کا رُخ کراچی سے پنجاب کی طرف ھوگا تو ان کی باری آ جاےؑ گی لیکن اس دوران شام کی حکومت نے لشکرِ جھنگوی کے ایک گرفتار دہشت گرد سے حاصل شدہ معلومات کا ریکارڈ اور ویڈیوز پاکستان کو فراھم کر دیں، ان معلومات کے مطابق لشکرِ جھنگوی نے خود کو داعش سے منسلک کر لیا تھا اور ان کے کویؑٹہ میں ایک اجلاس میں پاکستان کے اندر قتل و غارت گری کی ایک تازہ لہر شروع کرنے کا منصوبہ طے پا چکا تھا، چنانچہ فوری اقدام ضروری ھو گیا، یہ امر قابلِ ذکر ھے کہ ملک اسحاق کی ساتھیوں سمیت ھلاکت کے فورا" بعد لشکر کی کویؑٹہ شاخ کی قیادت نے حالات کو بھانپتے ھوےؑ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دیا تاکہ زندہ رہ سکیں، یہ 19 لوگ اب زیرِ حراست ھیں

میں نے کل ان تفصیلات پر مبنی ایک پوسٹ شیؑر کیا تھا لیکن ایڈمن نے معلومات کو غیر تصدیق شدہ قرار دے کر پوسٹ ڈیلیٹ کر دیا، لیکن اب تو دی نیوز جیسا اخبار بھی ان معلومات کو چھاپ چکا ھے تو شاید یہ پوسٹ اپنی طبعی عمر پُوری کر لے
 
پولیس حکام کے مطابق ٢٠٠٩ میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملہ کا ماسٹر مائینڈ بھی ملک اسحاق تھا
جس کی منصوبہ بندی اس نے جیل میں بیٹھ کرکی۔ ہزارہ شیعہ کی نسل کشی میں بھی ملک اسحاق کی منصوبہ بندی اور آشیرباد سمجھی جاتی ہے

Attack on Sri Lankan team was not a sectarian attack... if it was done by Lashkir e Jhangvi then it was done for political purposes on the direction of a Political Party to destabilize the Governor Raj
 
ALMAHDI

Banned
​jab kamieeni ne TNFJ banayee to us ki koi tuk thee? 95% majority sunni mulk mein taqayyah aur muta phelane ka khuwab kis ne dekha? Kiya kameenee ko ijazat thee ke woh Pakistan ko barbad karne ki sazish kare? aaj bhi shia Pakistan ke nahin kameenee ke wafadar haen.
پچھلے ایک ہفتے میں سر پہ جوتیوں کی طرح دھڑا دھڑ پڑنے والی مصیبتوں نے تمہارے سوچنے، سمجھنے، چلنے، پھرنے کی صلاحیت بالکل ختم کر دی ہے لیکن جو پرسنٹیج تم نے یہاں دی ہے اُس میں غلطی تمہاری پریشانی نہیں بلکہ بے ایمانی کی وجہ سے ہے۔

درست پرسنٹیج کچھ یوں ہے:۔

سُنی مسلمان: پچاس فیصد (٪ ٥٠)۔
شیعہ مسلمان: چالیس فیصد (٪ ٤٠)۔
ہندو، قادیانی، دیوبندی، عیسائی وہابی، سکھ، پارسی، زکری، زرتشت اور اہلحدیث اقلیتیں: دس فیصد (٪ ١٠)۔

ALMAHDI

Banned
talking about budboo?? qadyani, you have no idea what budboo is. if you want to know look below:

7LV39ed.png

???? ????????? ??? ???? ???? ????????? ??? ????? ??? ????????? ???? ????? ????? ?? ????? ????? ?? ???? ???? ?? ???? ??? ???? ???? ???? ?? ???? ?????

:lol: :lol: :lol:​
 
رانا ثناء اللہ کے علاوہ ن لیگ کے کس بندے کا تعلق تھا ملک اسحاقے سے ؟ ثبوت کے ساتھ جواب دینا ہے ، بھاگنا نہیں ، 1997 سے 2012 تک تو وہ جیل میں تھا ۔۔بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو ہر وقت اقتدار سنبھالنے کی دعوتیں دیتے ہو ،اور ملک میں ہر اچھے کام کا کریڈٹ بھی انہی کے کھاتے میں ڈال دیتے ہو یہ کردار انہی کے پیدا کئے ہو ئے ہیں ، کسی ایک سیاست دان نے مقامی سطح پر ایسے کسی مجرم سے سیاسی فائدہ لینے کے لئے تھوڑا بہت یواز کیا ہو تو اور بات ہے مگر پوری قیادت پہ بہتان باندھ دینا ،بغیر ثبوت کے ، انتہائی غلط اور قابل مذمت ہے ، شرم آنی چاہیئے تم لوگوں کو ، اس تکفیری کو واصل جہنم کرنے والوں کی دو لفظوں میں تعریف نہیں کر سکتے نہ کرو مگر جھوٹے الزام تو نہ لگا وء
Aik.Shiatan tha Ishaq..ku.tey ki mout mara gia apni
nasal smait..simple..Baqi..ham Panjab mien rehnay waly sab
jantey hain ke ye Shiatan..PMLN ke MNAs..MPAs ki support
mein rehay..Rana.ka tu sab ko pta ha..
 
بھائی صاحب ،تکفیری لشکر جھنگوی نے کچھ عرصہ سے خود کو ٹی ٹی پی ،جند اللہ اور القائدہ سے منسلک کر لیا تھا ، ان کی کاروائیاں شیعہ حضرات تک محدود نہیں رہی تھیں ، یہ فاٹا ،کراچی اور بلوچستان میں خود کش دھماکوں ، پولیس والوں کے قتل اور دیگر دہشت گردی کی کاروایئوں میں بھی ملوث ہو چکے تھے ۔ سری لنکا ٹیم پہ حملہ در اصل ریاست پاکستان پہ ہی حملہ تھا ، جس طرف آپ اشارہ کر رہے ہیں اس کا حقیقت سے دور دور کا تعلق نہیں ، بغض میں اس حد تک نہیں گرنا چاہیئے ۔ اللہ آپ کے علم اور شعور میں اضافہ فرمائے ،آمین
پولیس حکام کے مطابق ٢٠٠٩ میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملہ کا ماسٹر مائینڈ بھی ملک اسحاق تھا
جس کی منصوبہ بندی اس نے جیل میں بیٹھ کرکی۔ ہزارہ شیعہ کی نسل کشی میں بھی ملک اسحاق کی منصوبہ بندی اور آشیرباد سمجھی جاتی ہے

Attack on Sri Lankan team was not a sectarian attack... if it was done by Lashkir e Jhangvi then it was done for political purposes on the direction of a Political Party to destabilize the Governor Raj
 
غزالی

MPA (400+ posts)
​تمیز سے بات کر بے حیا عورت ،

آخری اطلاع تک نہ تو آپ اس فورم کے مالک ہیں اور نہ ہی ماڈز میں سے ایک۔ پھر آپ نے اس فورم کی چوکیداری کس حیثیت میں سنبھال لی ہے؟ بغیر کسی ذاتی اشتعال کے آپ ایک خاتوں کو گالی دے رہے ہیں ایک ایسے شخص کی حمائت میں جو کہ پبلک پراپرٹی ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ گالی دیکر انہیں تمیز بھی سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپ کو نہیں لگتا کہ آپ کا ذہنی توازن کچھ ادھر اُدھر ہو رہا ہے اور شائد اسی کی وجہ سے آپ کو آجکل غصہ کچھ زیادہ آنے لگا ہے؟؟

یہ بات تسلیم ہے کہ ان خاتون نے ایک پبلک پراپرٹی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے جو انہیں نہیں کرنے چاہیے تھے خاص طور پر ایک خاتون ہونے کے ناطے
 
میں آپ سے اس ایشو پہ الجھنا نہیں چاہتا ، اتنا ضرور توقع رکھتا ہوں کہ بد اخلاق ،بد تہذیب ، بد زبان اور گالی بکنے والوں کی آپ نہ صرف مذمت کریں گی بلکہ ذاتی مداخلت کر کے ایسے بے حیاوں کو تمیز اور اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کا بھی کہیں گی ۔ ،ان لوگوں نے اس فورم پہ گند مچایا ہوا ہے ،ہر دوسری پوسٹ میں اشتعال انگیزی اور گالی ، اوپر سے ایسے غلیظ کرداروں کا دفاع کرنے ایسے لوگ آ جاتے ہیں جو خود کو با اصولگردانتے ہیں ، مجھے آپ سے یہ توقع بہرحال نہ تھی ۔ مقدس بھی خاتون ہے ،اس نے کبھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی پھر بھی 90 فی صد عمرانی پتواڑی اس کو گالیاں بکتے ہیں مگر مجال ہے ایک بھی اصولوں والا عمرانی ان کو سمجھانے آگے آئے ۔:angry_smile:

Husaink

اصل میں گجر نے بھی اس فورم کو اپنی مجھ کا کٹا سمجھ لیا ہے
 
http://www.siasat.pk/forum/showthrea...B%26%231567%3B
 
Back
Top