
ملٹری کورٹ میں زیرحراست افراد کی لسٹ پر خدیجہ صدیقی اور مشال یوسفزئی آمنے سامنے۔۔ ایک دوسرے پر جملے بازی
مشال یوسفزئی نے ایک لسٹ شئیر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں زیر حراست مندرجہ ذیل 102 لوگوں کا بشمول بیرسٹر حسان نیازی اور ایڈوکیٹ حیدر مجید کا غیر قانونی ٹرائل غیر قانونی طریقہ کار سے مکمل ہوچکا ہے ۔ سپریم کورٹ کو ایکشن لے کر یہ تماشہ ختم کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1776932427128058092
اس پر خدیجہ صدیقی سامنے آگئیں اور کہا کہ بہت افسوس ہوا، آپ سے105 لوگوں کی لسٹ مانگی تھی، 28 لوگ جو لاہور میں ہیں ان سب سے رابطہ ہے اور مددبھی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے لسٹ دینے کی بجائےمجھے کہا، تم ہو کون جو میں لسٹ دوں؟ عہدہ کیا ہے تمہارا؟ پھر آخر میں طعنہ دیا کہ تمہیں تو لسٹ نہیں ملے گی کبھی۔۔ اگر آپ اِن لوگوں کے لئے کام کر رہی ہوتی تو لسٹ دینے میں مسئلہ نا ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1776973447949701153
مشال یوسفزئی نے اس پر جواب دیا کہ سیریل نمبر 13 سے 40 تک لاہور کے افراد ہیں جن کے خاندانوں سے کانٹیکٹ اور ان کی مدد ریجنل صدر کرنل اعجاز منہاس صاحب کی ذمہ داری ہے اور پارٹی کی جانب سی دی گئی اس ذمہ داری کو وہ 9 مہینے سے نبھا رہے ہیں، چونکہ آپ ڈائریکٹلی انوولو نہیں تو آپکو زیادہ تر معلومات کا علم نہیں، نہ ہی آپ پریزنر کمیٹی کا حصہ ہیں جس سے آپ کو لیٹیسٹ ڈیولپمنٹس کا پتہ لگ سکے۔
انہوں مزید کہا کہ اب ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں لیکن اگر آپ کو کسی اور چیز میں کوئی رہنمائی چاہیے تو پارٹی آفس سے کنٹیکٹ کرے ۔
مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ڈوریں جہاں سے ہل رہی ہیں اس کا ہمیں بخوبی اندازا ہے ۔ پارٹی اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے لیکن آپ اس کے علاوہ اگر کسی کے لیے کچھ کر رہی ہے تو تفصیلات پارٹی آفس بھیجوا دے یا مجھے ڈی ایم کرے یا یہی پر پبلک کر دے کہ ہمِیں بھی معلوم ہوسکے۔
خدیجہ صدیقی نے کہا کہ آپ کو انسانوں کی قانونی یا مالی مدد کرنے کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی، دل ہونا چاہیے،انسانیت کا عہدہ سب سے بلند عہدہ ہے، ملٹری میں ۱۰۵ لوگ میرے نزدیک کسی پارٹی سے بڑھ کر انسان ہیں، پھر پاکستانی ہیں جن کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ لسٹ مانگنے کا مقصد یہی تھا کہ اِن لوگوں کی امداد کی جائے، حوصلہ دیا جائے، لاہور والے خاندانوں سے جب رابطہ ہوا تو پتہ چلا آئی ایل ایف کی طرف سے قانونی مدد تو دور کی بات، رابطہ تک نا کیا گیا۔ غلط بات کریں گے تو ہم سوال کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1776974978547622049
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social1h11m1h.jpg