
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ان کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک اعلی عہدے پر تعینات ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح سے متعلق خبر شیئر کی اور ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج میری زندگی کا اہم ترین دن ہے میں اور عصیر نکاح کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں، نکاح کی چھوٹی کی تقریب برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کی فیملیز شریک تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1458128016157052938
ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور عصیر اپنی آئندہ زندگی کا سفر ایک دوسرے کے ہمراہ طے کرنے کیلئے پرجوش ہیں، سب لوگوں سے ہماری اس نئی زندگی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصیر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں اور بطور جنرل مینجر آپریشنز فرائض سرانجام دیتے ہیں،ا نہوں نے دو سال قبل پی سی بی میں ملازمت اختیار کی تھی۔
عصیر ملک نے مشہور تعلیمی ادارے لمز سے اپنی تعلیم مکمل کی، پی سی بی میں آنے سے قبل انہوں نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان میں بطور جنرل مینجر آپریشنز فرائض سرانجام دیئے ہیں، ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11.jpg
Last edited by a moderator: