
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل قابل آدمی ہیں انہوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور مشیران نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعظم نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرنے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح نے وفاقی کابینہ کے بھرپور تعاون سے آئی ایم ایف ڈیل کو بحال کروایا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نئے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے متعلق کہا کہ اسحق ڈار تجربہ کار سینیٹر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، اسحاق ڈار کی کابینہ میں شرکت سے ہماری مخلوط حکومت کو مدد ملے گی، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اللہ انہیں کامیاب کرے۔
https://twitter.com/x/status/1575014390172385285
وزیراعظم نے اپنے دورہ ثمرقند کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کے اجلاس میں تعمیری گفتگو ہوئی، ثمرقند دورہ کامیاب رہا، دورےکے دوران تمام ممالک بشمول چین اور ترکی کےسربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں، بلاول بھٹو نے زبردست ہوم ورک کیا تھا جس پر ان کا شکرگزار ہوں، دورے میں پاکستان کی سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی میٹنگز ہوئیں۔
واضح رہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے لندن میں شہباز شریف کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس آئےہیں اور حکومت اب انہیں وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4miftahqabilshehbaz.jpg