
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے مگر ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی آوازیہاں پہنچائی ہے، دہشتگردی کے متاثرین اور پاکستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا ہم دہشتگردی کا شکار ہیں، دہشتگردی کے مرتکب نہیں، ہماری پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پرعزم ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین دہشتگردوں سے پاک کی گئی۔ ہمیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے،معیشت کی بہتری کیلیے کام کررہے ہیں، امریکا سمیت دیگر ممالک سے تعلقات مزید بہتر ہورہے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilawal-and-ffs-pak.jpg