معاشی صورتحال،معروف آن لائن پلیٹ فارم"دراز" نےاپنےکتنےفیصدملازمین نکال دیے؟

daraz-emps-pk.jpg


علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ نے "مارکیٹ کی خراب معاشی صورتحال" کے باعث اپنے کمپنی کے 11 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق اس بات کا اعلان گروپ کے سی ای او بجارک مکلسن نے کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ملازمین کو لکھے گئے خط میں کیا۔

بجارک میکلسن نے فیصلے کی وجہ مارکیٹ کے مشکل ماحول کو قرار دیا، انہوں نے یورپ میں جنگ، سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں، بڑھتی مہنگائی، بڑھتے ٹیکس اور اس مارکیٹ میں ضروری سرکاری سبسڈیز کے خاتمے کا حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں کام کرتا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس ریٹیل پلیٹ فارم دراز یہاں 2012 سے کام کر رہا ہے۔

اس پلیٹ فارم کو بڑی چینی کمپنی علی بابا نے 2018 میں خریدا تھا، دراز کے پلیٹ فارم پر پاکستان میں ایک لاکھ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائسز ہیں۔

ای کامرس پلیٹ فارم نے کہا تھا کہ گروپ نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس گروپ کے پاس 10 ہزار ورکرز تھے جن کے ساتھ اس نے تمام آپریشنل ممالک میں 50 کروڑ لوگوں کو سروسز مہیا کیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جرنیلوں اور کرپٹ پی ڈی ایم نے مل کر لوٹ مار کرکے اس ملک کا ستیا ناس کردیا