
نجم سیٹھی کا پرانا انٹرویو زیر بحث ہے جس میں سیٹھی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ، ڈرون حملے کرنے کیلئے اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر نظر رکھنے کیلئے ہم سے اڈے مانگ رہا ہے، ملک کی معاشی بہتری کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کڑوا گھونٹ پینے کو تیار بھی ہیں مگر عمران خان رکاوٹ بن رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ایمرجنسی چیف نے بریفنگ دی ہے کہ ہمیں ڈر ہے کہ داعش، القاعدہ اور اس طرح کے کوئی دہشتگرد گروپ افغانستان میں واپس نہ آجائیں، یا جو وہاں موجودہ ہیں ان میں اضافہ نہ ہوجائے، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کو خطرہ ہوسکتا ہے، جس سے ہمیں خطرہ ہو سکتا ہے۔
نجم سیٹھی نے بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم آرمی بیس ڈھونڈھ رہے ہیں، تاکہ ہم ہمیشہ مانٹر کر سکیں اور ضرورت پڑے تو ہوائی طاقت کے مظاہرے سے تنبیہہ بھی کر سکیں، مشترکہ فلائٹس اور ڈرون حملے کرنے کیلئے امریکہ پاکستان میں 1 سے 2 بیس مانگ رہا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1515268011682316288
تجزیہ کار نے مزید کہا تھیا کہ اس کے علاوہ چونکہ ہمارے ملک میں بھی صورتحال مستحکم نہیں رہتی تو وہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر بھی نظر رکھ سکیں، لیکن درحقیقت بات یہ ہے کہ ویسٹ سے معاملات ٹھیک کرنے کے لئےہمیں یہ کڑوا گھونٹ کرنا پڑے گا، اس کے بغیر چارہ کوئی نہیں ہے۔
نجم سیٹھی نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا نام لئے بغیر ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیٹیف سے بچنا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض لینا، ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لانا، یہ سب آپ مغرب کے بنا نہیں کر سکتے، یہ بہت حقیقت پسندانہ تجزیہ ہے لیکن ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے کیا جائے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت پر بات کرتے ہوئی ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے ایک تہائی حصے کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ آپ نے نظام ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دیا ہوا جس نے ملک کا یہ حال کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15sethidawabaseold.jpg