مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں: چین نےامریکی تنقید مسترد کر دی

pakistan-flood-pak-china.jpg


چین نے امریکہ کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ملک پاکستان کےساتھ کھڑےہیں، ہر ممکن مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب تک56 ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے،امریکہ چین اور پاکستان کے معاملے پر تنقید کےبجائے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے حقیقی اور سود مند امداد فراہم کرے۔

پاکستان کے قرض میں نرمی یا قسطیں معطل کیے جانے سے متعلق سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ چین اورپاکستان کے درمیان ہمیشہ نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے، جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہےتوچین ہمیشہ دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہےکہ امریکہ میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر انتھونی بلنکن نے کہا کہ میں نے پاکستان پر زور دیاکہ وہ چین سے قرضوں میں نرمی اور تنظیم نو کے معاملات پر بات کریں تاکہ سیلاب سےپیدا ہونے والی صورتحال سے جلد از جلد نکلا جاسکے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تم امریکی دور ہی رہو تو پاکستان کے لیے اچھا ہے . ہمیں تمھاری ضرورت نہیں
چین ہمارا ٹائم ٹیسٹڈ فرینڈ ہے

 
Last edited: