
ملک بھر میں آرٹیکل چھہ کی گونج ہے،جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میزبان سلیم صافی نے آرٹیکل چھ پر سینیئر تجزیہ کاروں سے ان کے اظہار خیالات پوچھے۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اس حوالے سے بڑا بیان دے دیا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل6 کی کہانی کو آپ یہیں پر ختم کردیں،اگر آپ کریں گے توپھر ایک نیابہت بڑا مسئلہ شروع ہوجائیگا، مشرف کو تو آپ سزا دے نہیں سکتے تو آپ عمران خان کو کیسے دینگے۔
حامد میر نے کہا کہ آرٹیکل6 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ایک صاحب پر آپ نے مقدمہ درج کیاٹرائل مکمل ہواعدالت نے اسکے خلاف فیصلہ بھی دیااس شخص کا نام تھا جنرل پرویز مشرف۔
انہوں نے کہا کہ جس دن اسپیشل کورٹ کے دو ججوں کا فیصلہ آیا تھااس دن تحریک انصاف کے وزرا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور جج صاحب کو کہا کہ انہوں نے آئین و قانون بلکہ انسانیت کی دھجیاں اڑا دی ہیں اسکے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججوں سے وہ فیصلہ معطل کرا دیا گیا حالانکہ آپ کو اس کے لئے سپریم کورٹ جانا تھا۔
حامد میر نے کہا کہ تو آپ پرویز مشرف کے خلاف جو فیصلہ ہے اس پر تو عملدرآمد نہیں کرواسکے آج آپ کابینہ کے اجلاس میں غور و فکر کررہے تھے کہ یہ جو آرٹیکل 6 ہے ہم نے اس کی پروسیڈنگ کیسے شروع کرنی ہے۔اس پورے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آئین کے خلاف ورزی کی ہے تو آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل6 نہیں لگ سکتا۔
تجزیہ کار نے کہا کہ اگر آپ جسٹس وقار سیٹھ کاجوفیصلہ اس پر عملدرآمد کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تو آپ کو چاہئے کہ یہ آرٹیکل6 کی جو کہانی ہے تو اس کو آپ یہیں پر ختم کردیں ۔ اگر آپ کریں گے توپھر ایک نیابہت بڑا مسئلہ شروع ہوجائے گاکہ مشرف کو تو آپ سزا دے نہیں سکتے تو آپ عمران خان کو کیسے دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-hamid-mir-tdr.jpg