
مسلم لیگ ن قیادت کی کمانڈ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس سے مسلم لیگ ن کو ہدایات اب مریم نوازشریف جاری کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن قیادت کی کمانڈ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے مسلم لیگ ن کو ہدایات اب مریم نوازشریف جاری کریں گی۔
سینئر صحافی شہزاد حسین بٹ کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے لندن میں اجلاس کیا جس میں مسلم لیگ ن قیادت کی کمانڈ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق وزیرعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف انتہائی برہم نظر آئے، انہوں نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہباز شریف نے حکومت عجلت میں لی۔
شہزاد حسین بٹ نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کی سمت طے کرتے ہوئے ابتدائی طور پر مسلم لیگ ن قیادت کی کمانڈ مریم نوازشریف کے سپرد کر دی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی باضابطہ قیادت میاں محمد شہباز شریف سے لے کر مریم نوازشریف کے سپرد کرنے کا فیصلہ مستقبل میں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اس وقت تک میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے علم میں آ چکی ہے کہ اب جو فیصلہ مریم نوازشریف کر رہی ہیں، وہی میاں محمد نوازشریف کا فیصلہ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر تصدیق کیے، میاں محمد نوازشریف سے پوچھے بغیر مریم نوازشریف کی بات کو من وعن تسلیم کیا جائے گا۔ آج اس اجلاس میں فیصلے سے قبل شہبازشریف کی لندن میں میاں محمد نوازشریف سے بات چیت بھی ہوئی تھی اور ان سے رہنمائی لی تھی جس پر لندن میں موجود ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی۔ انہوں نے یہی کہا کہ آپ عدلیہ کو دیکھ لیں، پھر فیصلہ کرتے ہیں لیکن اب اجلاس بھی ختم ہو چکا ہے اور اجلاس ختم ہونے سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نوازشریف کے سپرد کر دی جائے۔
دریں اثنا تازہ ترین خبروں کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا ہے، پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ فیصلے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اپنے عہدے کا آج رات ساڑھے 11 بجے حلف لیں گے جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ گورنر پنجاب کی غیرموجودگی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ حمزہ شہبازشریف کو اپنا دفتر فوری خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16maryamqiadatfaislas.jpg